آل پاکستان ماربل انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نعمان باقی صدیقی کی قیادت میں (NUTech University) کے رجسٹراربریگیڈئیرڈاکٹر سید عدنان قاسم کے ساتھ ملاقات کی

0
2199

آل پاکستان ماربل انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نعمان باقی صدیقی کی قیادت میں ایسوسی ایشن کے وفدنے این یو ٹیک یونیورسٹی (NUTech University) کے رجسٹراربریگیڈئیرڈاکٹر سید عدنان قاسم کے ساتھ ملاقات کی، ملاقات میں ماربل سیکٹر کی بہتری کے لےے اورجدید طریقہ پر مائننگ کے حوالے سے بات چیت کی گئی ، ماربل سیکٹر سے وابستہ لوگوں کو نیوٹیک یونیورسٹی سے تربیت دی جائے گی جس سے اس شعبے میں مزید بہتر کام ہوسکے گا ،عدنان قاسمی نے کہا کہ ماربل انڈسٹری کی ترقی کے لےے ہر ممکن تعاون دینے کو تیار ہیں انڈسٹریز کی جانب سے جو بھی تجاویزات ہیں ان کو پائے تکمیل تک پہنچانے کی بھرپور کوشش کرینگے ، اور حکومتی سطح پر ان کے مسائل کے حل کے لےے پل کا کام کرینگے ، ماربل انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نعمان باقی صدیقی پاکستان کے تمام صوبوں میں ماربل و گرینائٹ کے وسیع ذخائر پائے جاتے ہیں لیکن جدید ٹیکنالوجی کی عدم دستیابی کی وجہ سے پاکستان میں پرانے طریقے سے ماربل نکالا جاتا ہے جس سے بہت سا ماربل ضائع ہو جاتا ہے، لیکن اب امید ہے کہ ایسا نہیں ہوگا اس حوالے سے جامع حکمت عملی کی جارہی ہے ،پاکستان ماربل کی عالمی مارکیٹ میں اپنا حصہ بڑھا کر کئی گنا بہتر نتائج حاصل کر سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here