وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی اور وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے معروف تاجر و صنعتکار سراج قاسم تیلی کی رہائشگاہ پر ان کے بھائی اور صاحبزادے سے انکے انتقال پر تعزیت کی

0
1193

وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی اور وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے معروف تاجر و صنعتکار سراج قاسم تیلی کی رہائشگاہ پر ان کے بھائی اور صاحبزادے سے انکے انتقال پر تعزیت کی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی اور وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے معروف تاجر و صنعتکار سابق صدر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز سراج قاسم تیلی کی رہائشگاہ پر پہنچ کر ان کے بھائی اور صاحبزادے سے انکے انتقال پر تعزیت کی. اس موقع پر کمشنر کراچی افتخار شالوانی و دیگر بھی موجود تھے. صوبائی وزراء نے اس موقع پر مرحوم کی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی کی. اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے دونوں صوبائی وزراء نے کہا کہ مرحوم سراج قاسم تیلی نے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کیا. تاجر رہنماء نے تاجروں کے مسائل کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائی اور انکے حل کے لئے جدوجہد کی۔ سراج قاسم تیلی نہ صرف ایک تاجر، صنعتکار اور ایک درد رکھنے والے انسان تھے بلکہ ان کی اس ملک کی معیشت کو استحکام بخشنے کے لئے بے پناہ قربانیاں ہیں. صوبائی وزراء نے کہا کہ سراج قاسم تیلی کی وفات سے تاجر برادری اور اس ملک کی معیشت میں جو خلا پیدا ہوا ہے اس کو پورا کرنا ناممکن ہے. اس موقع پر صوبائی وزراء نے مرحوم کے درجات کی بلندی کےلئے فاتحہ خوانی اور دعا مغفرت کی اللہ رب العزت مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عنایت کرے اور اہل خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here