سمیرا حسین کا دورہ نارتھ ناظم آباد

0
1159

سمیرا حسین کا دورہ نارتھ ناظم آباد
کچرے کو بروقت لینڈ فل سائیڈ پر منتقل کرنے کی ہدایت
صفائی کے معاملات اور بلدیاتی کارکردگی کا معائنہ، علاقہ مکینوں سے گفتگو
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹرضلع وسطی ڈاکٹر محمد بخش دھاریجو کی ہدایت پر میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی محترمہ سمیرا حسین کا نارتھ ناظم آباد کا دورہ،صفائی ستھرائی،کچرے کی منتقلی کے کام کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر سینی ٹیشن شمعونہ صدف۔ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن نارتھ ناظم آباد ظہیر احمد و دیگر بھی انکے ہمراہ تھے۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی محترمہ سمیرا حسین نے نارتھ ناظم آباد کی مختلف یونین کمیٹیوں کا دورہ کیا اور وہاں جاری صفائی کے کاموں کا معائنہ کیا، معائنے کے دوران یونین کمیٹی نمبر47 پاپوش نگر میں قائم باورچی کنڈی پر کچرے کی موجودگی پر محکمہ صحت و صفائی کے افسران پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ضلع وسطی میں قائم تمام کچرا کنڈیوں سے روزآنہ کی بنیاد پر کچرے کوGTS منتقل کیا جائے، دوسری صورت میں اس کام پر مامور افسران و ملازمین کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کو صاف شفاف ماحول کی فراہمی میں سست روی و کاہلی کسی طور برداشت نہیں کی جائیگی میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی سمیراحسین نے یونین کمیٹی نمبر47 پاپوش نگر میں قائم باورچی کنڈی سے اپنی نگرانی میں ہیوی مشینری کے ذریعے کچرے کی منتقلی کے کام کو ممکن بنایا. انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع وسطی میں قائم تمام کچرا کنڈیوں سے بروقت کچرے کو GTS کی منتقلی کے کام کو ممکن بنایا جائے تاکہ عوام کو صاف و شفاف ماحول کی میئسرآسکے۔ محترمہ سمیرا حسین نے علاقہ مکینوں سے گفتگو بھی کی اور بلدیاتی خدمات کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ علاقہ مکینوں نے محترمہ سمیرا حسین کی آمد پر اور صفائی کے کاموں کا بہ نفسِ نفیس معائنہ کرنے پر شکریہ اداکیا۔میونسپل کمشنر سمیرا حسین نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی ڈاکٹر محمد بخش دھاریجو اور انکی ٹیم عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات مہیاکرنے کے لئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔ کاہلی اور سستی کا مظاہرہ کرنے والے عملے اور افسران کا بلا تامّل تبادلہ کررہے ہیں تاکہ عوام کی خدمات میں بہتر سے بہترتبدیلی رونما ہوسکے۔ واضح رہے کہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ نے نہ صرف صفائی ستھرائی بلکہ ضلع وسطی سے تجاوزات کے خاتمے کے ساتھ ساتھ شجرکاری، مختلف سڑکوں، چوراہوں اور پلوں کے نیچے موجود جگہوں کو خوبصورت بنانے اور گرین بیلٹ کو مزید سرسبز بنانے کے لئے انقلابی اقدامات کئے ہیں۔ جس کے سبب آج ضلع وسطی پہلے سے بہتر اور صاف ستھرا نظر آرہاہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here