جامعہ کراچی کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس

0
1406

جامعہ کراچی کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس
داخلے برائے 2021 ء سے متعلق پالیسی کی منظوری
داخلہ ٹیسٹ کے انعقاد اور طریقہ کا رکافیصلہ کرونا وائرس کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا
کراچی: (اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے اکیڈمک کونسل کا اجلاس پیر کے روز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی زیر صدارت کلیہ فنون وسماجی علوم کی سماعت گاہ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں داخلے برائے سال 2021 ء سے متعلق پالیسی کی منظوری دی گئی،داخلہ ٹیسٹ کے انعقاد اور طریقہ کار سے متعلق فیصلہ کرونا وائرس کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔
بورڈ برائے کلیہ تعلیم پر تین اراکین کی بحیثیت نمائندہ اکیڈمک کونسل تین سال کی مدت کے لئے شعبہ نفسیات کی پروفیسر ڈاکٹر فرح اقبال،شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز کے پروفیسر ڈاکٹر باسط انصاری اور شعبہ ارضیات کی پروفیسر ڈاکٹر ارم بشیر کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔کووڈ 19 ہنگامی صورتحال کے تناظر میں پالیسی برائے آن لائن امتحانات،اسسمنٹ اینڈ ایویلیشن کی منظوری دی گئی۔
ایڈوانسڈاسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ پر تین اراکین کی بحیثیت نمائندہ اکیڈمک کونسل تین سال کی مدت کے لئے شعبہ بائیوکیمسٹری کے پروفیسر ڈاکٹرشاہ علی القدر،شعبہ فارماسیوٹیکس کے پروفیسر ڈاکٹر محمد حارث شعیب اور شعبہ جینیات کے پروفیسر ڈاکٹر مقصود علی انصاری کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔
الحاق کمیٹی پر ایک رکن کی دوسال کی مدت کے لئے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کی پروفیسر ڈاکٹر شائستہ تبسم کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔
یڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کے اجلاس منعقدہ16 اور 22 فروری،28 مارچ،25 اپریل،31 مئی،25 جون،30 جولائی،03 ستمبر2019 ء اور23 جنوری،04 مارچ،07 مئی اور18 جون 2020 ء کی رودادوں کی توثیق کی گئی۔
سیکریٹری الحاق کمیٹی کے توسط سے وصول ہونے والے پرنسپل آرمی پبلک ڈگری کالج کے خط مورخہ 20 فروری 2020 ء کی روشنی میں کالج میں جاری بی بی اے چارسالہ پروگرام میں سال میں صرف ایک مرتبہ داخلے کی اجازت دی گئی اور نشستوں کو 30 سے بڑھاکرپچاس کرنے کی منظوری دی گئی۔
صدف طاہر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمیشن اینڈ کوآرڈینیشن (اے اینڈ سی) ڈویژن،ہائرایجوکیشن کمیشن کے ای میل مورخہ 12 اگست 2020 ء کے تحت ارسال کردہ انڈرگریجویٹ پالیسی 2020 ء کے حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں رئیس کلیہ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر ناصر سلمان،پروفیسر ڈاکٹر فرح اقبال،پروفیسر ڈاکٹر محمد حارث شعیب اور پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ سعید شامل ہیں جو اپنی سفارشات مرتب کرکے آئند ہونے والے اجلاس میں پیش کریں گے۔
معادلہ کمیٹی کے اجلاس منعقدہ 26 ستمبراور21 نومبر2019 ء کی روداد کی توثیق کی گئی۔بورڈ برائے کلیہ فارمیسی اینڈ فارما سیوٹیکل سائنسز کے اجلاس منعقدہ یکم اکتوبر 2020 ء کی روداد کی توثیق کی گئی۔اکیڈمک کونسل کے اجلاس منعقدہ 22 نومبر2019 ء اور خصوصی اجلاس05 جون 2020 ء کی رودادوں کی توثیق کی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here