چیئر مین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی کی جامعہ عربیہ اویس قرنی میں سالانہ اصلاحی و تبلیغی اجتماع میں شرکت۔

0
2035

دینی مدارس اس ملک کی نظریاتی اساس اور جغرافیائی حدود کے تحفظ کی ضامن ہیں۔ریحان ہاشمی
کراچی(نمائندہ خصوصی)چیئر مین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ دینی مدارس ملک کی نظریاتی اساس اور جغرافیائی حدود کے تحفظ کی ضامن ہیں،مدارس میں طلبا کو دینی و دنیاوی تعلیم دی جاتی ہے جبکہ مدارس پُر امن معاشرے کی تشکیل کے لئے بھی کوشاں ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ عربیہ اویس قرنی میں منعقدہ سالانہ اصلاحی و تبلیغی اجتماع و تقریب دستار فضیلت و ختم بخاری شریف سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ٹیکسیشن مستفیض فاروقی، یونین کمیٹی 34 کے وائس چیئرمین شہاب الدین ریاض بھی انکے ہمراہ تھے۔محمد ریحان ہاشمی نے کہا کہ اسلام دنیا پُرامن ترین مذہب ہے جو سلامتی سے شروع ہوتی ہے تاہم ایک منظم سازش کے تحت بین الاقوامی سطح پر مدارس کے خلاف شدت پسندی پھیلانے اور دہشتگرد پیدا کرنے کا پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے جبکہ تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ دہشت گردی و شدت پسندی کا نہ کوئی مذہب ہوتا ہے اور نہ ہی کوئی سرحد ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حق پرست نمائندوں کی کوشش ہے کہ علماء کرام کے ساتھ مل کر اس بین الاقوامی سازش کو ناکام بنائیں اور دنیا کو اس بات سے آگاہ کریں کہ ان مدارس کے فارغ التحصیل طلباء معاشرے کی فلاح و بہبود میں اپنا مثبت کردار ادا کررہے ہیں۔ دریں اثناء چیئرمین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی نے ادارہ فروغ قرآن و سنت میں السید اسپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام کشمیر ڈے محمد علی شاہ نمائشی میچ کی تقریب تقسیم انعامات میں بھی شرکت کی اور فاتح ٹیم اور کھلاڑیوں کو ٹرافی اور انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر اسماء شاہ اور السید اسپورٹس کمیٹی کے عہدیداران بھی موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here