سرسید یونیورسٹی کے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پاکستان ڈے انٹر یونیورسٹی ٹگ آف وار ٹورنامنٹ کا انعقاد.

0
1275
وم پاکستان انٹر یونیورسٹی ٹگ آف وار ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی یونیورسٹیوں کی ٹیموں کے مینیجرز کا مبشر مختار، جاوید اقبال، سید محسن علی خان، عظمت پاشا، نعمان الدین کے ساتھ گروپ۔

سرسید یونیورسٹی کے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پاکستان ڈے انٹر یونیورسٹی ٹگ آف وار ٹورنامنٹ کا انعقاد.
لڑکوں کی 9 اور لڑکیوں کی 8 ٹیموں کے درمیان مقابلے ہوں گے۔ مبشر مختار
اسپورٹس رپورٹر:( کراچی ) سرسید یونیورسٹی کے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پاکستان ڈے انٹر یونیورسٹی ٹگ آف وار ٹورنامنٹ ( بوائز اینڈ گرلز ) 31 مارچ 2021 کہ دن صبح دس بجے سے سر سید یونیورسٹی اسپورٹس گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا. ٹورنامنٹ میں لڑکوں کی 9 اور لڑکیوں کی 8 یونیورسٹیوں کی ٹیموں کے درمیان مقابلے ہوں گے۔ ایونٹ میں اقراء یونیورسٹی (اے)، کراچی یونیورسٹی، سر سید یونیورسٹی، اقراء یونیورسٹی (بی)، سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی، دیوان یونیورسٹی، ہمدرد یونیورسٹی، علماء یونیورسٹی اور بحریہ یونیورسٹی کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ مقابلے بیسٹ آف تھری کی بنیاد پر پر کھیلے جائیں گے۔
ٹورنامنٹ کو احسن طریقے سے سے منعقد کرنے کے لیے سر سید یونیورسٹی کے ڈائریکٹر اسپورٹس مبشر مختار نے مختلف کمیٹیوں کا اعلان کر دیا۔ آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین قاضی ناصر عباس( قائم مقام کنوینیر اسپورٹس)، وائس چیئرمین مبشر مختار، آرگنائزنگ سیکرٹری جاوید اقبال بیگ، ڈپٹی آرگنائزنگ سیکرٹری طارق خان ہونگے اور ممبران میں سید آصف ظہیر، نعمان الدین، خواجہ مسعود، اقبال شیخ، ناصر خلیق، نور بخش، عدنان معین اور جاوید اقبال شا مل ہیں۔
ٹورنامنٹ ڈائریکٹر (بوائز) نصرت حسین ہوں گے جبکہ ممبران میں فرحان، یاور عباس، محمد اصغر، عمر شاہین، شہزاد اور طارق شامل ہیں، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر (گرلز) رفعت جہاں کے ساتھ ممبران میں عمیرہ صدیقی، خالدہ افتخار، شاہین سلطانہ، جویریہ، ندا خان، صبا خان، طالعت ادریس اور عالیہ شامل ہیں۔ میڈیکل کمیٹی میں محمد محسن اور محمد وسیم، میڈیا کمیٹی میں محمد عقیل اور محمد عمران شامل ہیں.
ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب 31 مارچ، صبح دس بجے منعقد کی جائے گی جس کے مہمان خصوصی *جناب اعجاز فاروقی، سابق پریزیڈنٹ، کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن* ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here