ضلع وسطی میں کھلی کچہریوں کے مثبت نتائج ظاہر ہونے لگے۔

0
1466

ضلع وسطی میں کھلی کچہریوں کے مثبت نتائج ظاہر ہونے لگے۔
عوام سے حاصل شدہ شکایات پر ڈاکٹر دھاریجو فوری ہدایت جاری کر رہے ہیں
پبلک پرائیویٹ اشتراک سے جلد ہی بلدیاتی مسائل کا قلعہ قمع ہوجائے گا۔
کراچی:(استاف رپورٹرطلعت محمود) ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹر یٹر ضلع وسطی ڈاکٹر محمد بخش دھاریجو کی ہدایت پر ضلع وسطی میں روزآنہ کی بنیاد پر کھلی کچہریاں منعقد کی جارہی ہے اسی سلسلے میں آج بروز پیر لیاقت آباد زون ناظم آباد یونین کمیٹی نمبر 45,46 کے مکینوں کے بلدیاتی مسائل کو براہِ راست سننے کے لئے ناظم آباد یوسی نمبر 46 کے دفتر میں جبکہ گلبرگ زون میں یونین کمیٹی نمبر26 او 27 میں بھی کھلی کچہری کاا نعقاد کیا گیا۔مذکورہ کھلی کچہری میں عوام کے مسائل کو براہِ راست سننے کے لئے ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹر یٹر ضلع وسطی ڈاکٹر محمد بخش دھاریجو کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی امتیاز ابڑو،میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی محترمہ سمیرا حسین،اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد صائمہ فاطمہ،اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ حسان طارق،بلدیہ وسطی،کے الیکٹرک،سوئی سدرن گیس،انکروچمنٹ،واٹر ائینڈ سیورئج بورڈ کے افسران موجود تھے اس موقع پر،مکینوں نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا،کھلی کچہری میں سب سے زیادہ شکایات سیوریج سسٹم کی خرابی،پینے کے پانی کی لائنوں کی لیکج، بروقت کچر نہ اٹھنا،سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ اور پارک و پلے گراونڈ کی زبوحالی کے متعلق کی گئی۔بعد ازاں کھلی کچہری عوام کی نشاندہی کردہ جگہوں کا دورہ کیا گیا اور فوری توجہ طلب کاموں کے حوالے احکامات بھی دئیے گئے۔واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹر یٹر ضلع وسطی ڈاکٹر محمد بخش دھاریجو کی ہدایت پر ضلع وسطی میں جاری کھلی کچہریوں کے انعقاد کے مثبت نتائج برآمد ہونے لگے ہیں عوام کی جانب سے کھلی کچہریوں میں سنی جانے والی شکایات کے فوری ازالے کے لئے ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹر یٹر ضلع وسطی ڈاکٹر محمد بخش دھاریجو احکامات جاری کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں ضلع وسطی کے مختلف زونز کے مسائل حل ہونے شروع ہوگئے ہیں کیونکہ ضلع وسطی آبادی کے لحاظ سے کراچی کا سب سے بڑا ضلع ہے اسی لئے اسکے مسائل بھی زیادہ گمبھیر ہیں جسے حل کرنے کے لئے مالی وسائل،مشینری اور افرادی قوت کا استعمال کے ساتھ ساتھعوام کا تعاون بھی نہایت ضروری ہے۔اس سلسلے میں عوام سے مسلسل رابطہ رکھنا بلدیاتی اداروں کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتا ہے اسی لئے ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹر یٹر ضلع وسطی ڈاکٹر محمد بخش دھاریجونے اپنا موجودہ منصب سنبھالتے ہی ضلع وسطی میں موجود مختلف برادریوں اور کمیونٹیز سے رابطے کرنے کو اولین ترجیح دی جس کی بنیاد پر گزشتہ ایک ہفتے سے مسلسل ضلع وسطی کی مختلف یونین کمیٹیز میں کھلی کچہریاں منعقد کی جارہی ہیں۔ان کھلی کچہریوں میں عوام کو براہِ راست سرکاری افسران سے گفتگو کرنے اور اپنے مسائل کو بیان کرنے کا موقع مل رہا ہے جبکہ ڈ پٹی کمشنر و ایڈمنسٹر یٹر ضلع وسطی ڈاکٹر محمد بخش دھاریجو،میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی محترمہ سمیرا حسین اور انکے نمائندے عوام سے حقیقی معلومات حاصل کرکے انکے مسائل کو صحیح طور پر حل کرنے کے لئے کوششیں کرتے ہیں۔موجودہ صورتحال میں ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹر یٹر ضلع وسطی ڈاکٹر محمد بخش دھاریجو اور انکی ٹیم بلدیہ وسطی کی عوام کو بہتر شہری ماحول مہیا کرنے کی جانب گامزن ہیں جس کے بہتر نتائج برآمد ہونے کی قوی امید ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here