کے ایچ اے نے کراچی اور یوتھ ہاکی کلب کے کپتان شاہ زیب خان کو جونیئر ولڈ کپ میں شرکت کے لئے ایئر ٹکٹ اسپانسر کردیا

0
832

کے ایچ اے نے کراچی اور یوتھ ہاکی کلب کے کپتان شاہ زیب خان کو جونیئر ولڈ کپ میں شرکت کے لئے ایئر ٹکٹ اسپانسر کردیا
کراچی:( اسپورٹس رپورٹر) کے ایچ اے نے کراچی اور یوتھ ہاکی کلب کے کپتان شاہ زیب خان کو جونیئر ولڈ کپ میں شرکت کے لئے ایئر ٹکٹ اسپانسر کردیا، سابق کپتان اولمپیئن حنیف خان نے کراچی کے کپتان کو کیش ایوارڈ سے بھی نوازا۔
کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے علامیہ کے مطابق ڈومیسٹک میں بہترین کارکردگی کے ذریعے جونیئر ولڈ کپ اسکوارڈ کے اسٹینڈ بائی اور سینئر کیمپ میں اپنی جگہ بنانے والے کراچی کے کپتان شاہ زیب خان کو کے ایچ اے نے بنگلادیش روانگی کے لئے ایئر ٹکٹ دینے کا وعدہ ہورا کردیا, پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپیئن حنیف خان نے کے ایچ اے اسپورٹس کمپلکس میں شاہ زیب خان کو ایئر ٹکٹ اور کیش ایوارڈ دیا.اس موقع پر حنیف خان کا کہنا تھا کہ شاہ خان کی حوصلہ افزائی کرکے کے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن نے ایک مثبت روایت قائم کی ہے، اسی طرح کھلاڑیوں کو سپورٹ کیا جائے تو کوئی شعبہ نہیں کہ ہاکی جلد فتوحات کے ٹریک پر اجائے گی، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے کوآرڈینیٹر و سیکریٹری کے ایچ اے حیدر حسین کا کہنا تھا کہ کے ایچ اے باصلاحیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھے گی، امید ہے زوہیب خان اپنے کھیل کی بنیاد پر جلد قومی اسکواڈ کا حصہ ہونگے.

جا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here