کمشنر کراچی اسکوائش ٹورنامنٹ 14اگست تا 21 اگست تک کراچی میں منعقد ہوگا

0
1060

کمشنر کراچی اسکوائش ٹورنامنٹ 14اگست تا 21 اگست تک کراچی میں منعقد ہوگا
اسکوائش چمپئن حذیفہ شاہد کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ تقریب میں کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کا اعلان
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے اعلان کیا ہے کہ 14اگست سے 21 اگست تک کراچی میں کمشنر کراچی کپ اسکوائش ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گایہ اعلان انہوں نے جمعے کو اپنے دفتر میں شاہ فیصل کالونی ضلع کورنگی کے رہائشی اورمسلسل 3انڈر قومی اسکوائش ٹورنامنٹس کے چمپئن حذیفہ شاہد کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالئے سے خطاب میں کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ایسٹ راجہ طارق چانڈیو، اسسٹنٹ کمشنر جنرل کمشنر آفس عابد قمر شیخ،اسسٹنٹ کمشنر ریونیوپیرل چانڈیوکے علاوہ نوید عالم کو چ پاکستان نیوی،پرسنل سیکریٹری احمر پاشا،کوآرڈینٹر اسپورٹس کمشنر کراچی غلام محمد خان،اسپورٹس آرگنائزر اسد عباد علی خان اور دیگر بھی موجودتھے۔ کمشنر کراچی کے کہا کہ میں انتہائی مسرت کے ساتھ حذیفہ شاہد آپ کو اس عظیم کارنامے پر مبارکباد دیتا ہوں اور یہ اعلان کرتا ہوں کہ میں اور کمشنر آفس آ پ کے ہر مسئلے کے حل کے لئے موجود ہیں اور میں کسی منصب پر ہوں آپ مجھ سے اپنے مسائل کا حل کرواسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ آپ دنیا میں اپنے ملک پاکستان نام خوب روشن کریں اور دنیائے اسکوائش میں جو نام پاکستان کا تھا اس کو دوبارہ اسی مقام پر لانے کی بھرپورکوشیش کریں۔کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے مزید کہاکہ یہ ہمارے لئے بہت زیادہ خوشی کا موقع ہے اور میں اللہ تعالی کاشکرگذار ہوں کہ کراچی کے کھلاڑی ہر کھیل میں فتوحات حاصل کررہے ہیں اور انشائاللہ کراچی کے عوام دیکھیں گے کہ عید الضحی کے بعد شہر کراچی میں کھیلوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگا، کمشنر کراچی نے اس موقع پراپنی جانب سے انڈر 13چیمپئن حذیفہ شاہد کو سرکاری نشان بھی دیا۔ اس موقع پر حذیفہ شاہد نے کمشنر کراچی کے تہہ دل شکریہ ادا کیا اور کہاکہ میں انشائاللہ اپنے شہر کراچی اور اپنے ملک پاکستان کانام پوری دنیا میں روشن کرونگا اور آج جس انداز میں میری حوصلہ افزائی ہوئی ہے اس پرمیں کمشنر کراچی سمیت انکی پوری ٹیم کا شکر گذار ہوں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here