جامعہ کراچی اور آکسفیم پاکستان کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

0
1346

جامعہ کراچی اور آکسفیم پاکستان کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط
جامعہ کراچی اور آکسفیم پاکستان کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب جمعرات کے روز وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں منعقد ہوئی۔جامعہ کراچی کی جانب سے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے جبکہ آکسفیم پاکستان کے جینڈراسپیشلسٹ سرتاج عباسی نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) سرتاج عباسی نے کہا کہ مفاہمتی یا دداشت کا مقصد ویمن امپاورمنٹ،ویمن ہراسمنٹ اور جینڈر جسٹس سے متعلق آگاہی کو فروغ دینے کے لئے تربیتی سیشنز کا انعقاد اور وال پرنٹنگ کے ذریعے آگاہی کو فروغ دینا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ان تمام مسائل کے سدبا ب کے لئے اینی میٹڈ ویڈیوز پیغام کے ذریعے معاشرے اور بالخصوص نوجوان نسل میں شعور پیداکرنا اور آگاہی کو فروغ دینا شامل ہے۔علاوہ ازیں مشترکہ تحقیق اور ان کی اشاعت کے لئے ساتھ کام کریں گے۔
اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے جامعہ کراچی کی ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن پروفیسر ڈاکٹر عالیہ رحمن کو ہدایت کی کہ وہ پہلے مرحلے میں جامعہ کراچی کے 20 صدورشعبہ جات کے لئے جامعہ کراچی میں قائم ویمن ہراسمنٹ کمیٹی کی سربراہی میں آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن جامعہ کراچی کے زیر اہتمام اور آکسفیم کے اشتراک سے تربیتی سیشنز کے انعقاد کو یقینی بنائیں،تاکہ ویمن ہراسمنٹ جیسے کسی واقعہ کے رونما ہونے کی صورت میں بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے شعبہ جاتی سطح پر ہی اس کے سدباب کو ممکن بنایا جاسکے۔
واضح رہے کہ مرحلہ وار تمام شعبہ جاتی صدور کے لئے آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن جامعہ کراچی کے زیر اہتمام اور آکسفیم کے اشتراک سے تربیتی سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here