جامعہ کراچی کے شعبہ نفسیات اورسیلف امپاورمنٹ سینٹر پاکستان کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

0
1224

جامعہ کراچی کے شعبہ نفسیات اورسیلف امپاورمنٹ سینٹر پاکستان کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے شعبہ نفسیات اور سیلف امپاورمنٹ سینٹر پاکستان کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں منعقد ہوئی۔جامعہ کراچی کی جانب سے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے جبکہ سیلف امپاورمنٹ پاکستان کی طرف سے ڈائریکٹرڈاکٹر یاسمین خان نے دستخط کئے۔
مفاہمتی یادداشت کے مطابق مشترکہ تحقیقی منصوبوں،مختلف عنوانات پر معلومات کے تبادلے،صنعتوں کے دورے،مشترکہ طورپر سیمینارزاور کانفرنسز کے انعقاد،طلبہ کے لئے ملازمت کے حصول میں تعاون،انٹرن شپ،اسکالرشپ، سیلف امپاورمنٹ سینٹر پاکستان کراچی کی ڈیپارٹمنٹل ایڈوائزری بورڈ میں شمولیت،جامعہ کراچی کے شعبہ نفسیات اور سیلف امپاورمنٹ سینٹر پاکستان کے ماہرین کے ذریعے خصوصی لیکچرز اور تربیتی سیشنزکے انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here