وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ہم وفاقی حکومت کی جانب سے مزدوروں کو بے روزگار کرنے کے سخت مذمت کرتے ہیں.

0
1070
وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی سے اسٹیل مل کے برطرف ملازمین کی سپریم کونسل کے عہدیداروں نے ان کے دفتر میں ملاقات کی.

وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ہم وفاقی حکومت کی جانب سے مزدوروں کو بے روزگار کرنے کے سخت مذمت کرتے ہیں.
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ہم وفاقی حکومت کی جانب سے مزدوروں کو بے روزگار کرنے کے سخت مذمت کرتے ہیں. ہم اسٹیل مل کے ان تمام مزدوروں کو جن کو بے روزگار کیا جارہا ہے ان کو یقین دلاتے ہیں کہ سندھ حکومت ان کے ساتھ ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز اپنے کیمپ آفس میں اسٹیل مل سے نکالے جانے والے ملازمین کے رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کیا. ملاقات میں برطرف ملازمین کی سپریم کونسل کے عہدیداران شامل تھے. اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ میں تمام مزدوروں کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ انہوں نے سندھ حکومت کی درخواست پر گزشتہ رات کو ریلوے ٹریک پر دھرنا ختم کیا. سعید غنی نے کہا کہ ہم اسٹیل ملز کے مزدوروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے مطالبات وفاقی حکومت کو بھی پہنچائیں گے. انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اگر ان کے مطالبات تسلیم نہیں کرتی تو احتجاج ان کا حق ہے. سعید غنی نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا منشور روزگار فراہم کرنا ہے روزگار چھیننا نہیں ہے. انہوں نے سپریم کونسل کے عہدیداروں کو یقین دلایا کہ جلد ہی سندھ حکومت اسٹیل مل کے برطرف ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ایک کمیٹی بھی قائم کررہی ہے. اس موقع پر سپریم کونسل کے عہدیداران نے صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیں پیپلز پارٹی کی حکومت سے بھرپور تعاون کی امید ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ پیپلز پارٹی ہی واحد سیاسی جماعت ہے، جس نے ہمیشہ مزدوروں اور محنت کشوں کو روزگار اور تحفظ فراہم کیا ہے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here