مین آف دی میچ، وزیراعلیٰ سندھ ٹھہرے

0
681

مین آف دی میچ، وزیراعلیٰ سندھ ٹھہرے
ہماری جامعہ نے قوم کو معروف کھلاڑی دیے ہیں، ڈاکٹر سروش
جامعہ این ای ڈی کے کرکٹ میدان میں فلڈ لائٹس کے افتتاح پر کرکٹ میچ کا انعقاد
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) اپنے نوجوانوں کو کھیل کی سہولتیں فراہم کرتے رہیں گے، ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے این ای ڈی یونی ورسٹی کے کرکٹ میدان میں فلڈ لائٹس کے افتتاح کے موقعے پر کیا. ان کا کہنا تھا کہ ہمارے زمانے میں ایسی سہولتوں کا فقدان تھا جب کہ این ای ڈی کے موجودہ عالمی معیار کی اسپورٹس کی سہولتیں قابل تعریف ہیں. جامعہ ترجمان کے مطابق این ای ڈی یونی ورسٹی کی سوسالہ تقریبات کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے کرکٹ میدان میں فلڈ لائٹس کے افتتاح کے موقعے پر کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا۔ کرکٹ میدان میں فلڈ لائٹس کے افتتاح کے موقعے پر وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے این ای ڈی المنائی الیون اور شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے این ای ڈی الیون کی قیادت سنبھالی۔ اس موقعے پر وائس چانسلر این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ طالب علموں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا اساتذہ کا فرض ہے تاکہ معاشرہ پروان چڑھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری جامعہ، کھیلوں کے فروغ میں اپنا کردار اداکرتی رہی ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ ہماری جامعہ نے قوم کو مشہور و معروف کھلاڑی کو دیئے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق کرکٹرز کو چاہیے کہ سندھ کے دیگر شہروں خاص کر دیہی علاقوں میں جائیں اور وہاں پوشیدہ ٹیلنٹ کو سامنے لائیں۔ کرکٹ میچ کے مین آف دی میچ آل راؤنڈر پرفارمنس دے کر وزیر اعلی سندھ، بیسٹ بالر بابر ثانی اور بیسٹ بیٹس مین اعجاز قاضی قرار پائے. تقریب میں معروف کرکٹر شعیب محمد اور معین خان نے اعزازی مہمان کی حیثیت سے شرکت کی.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here