ضلع کورنگی کی تمام شاہراہوں کو روشن کرینگے۔ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی کا اعلان

0
1606

کے ای اور DMC کورنگی کے افسران باہمی تعاون کے ذریعے اہم شاہراہوں پر روشن ماحول کا قیام یقینی بنا ئیں۔شہر یار گل
تمام اہم شاہراہوں،آمد و رفت کے راستوں پر بند اسٹریٹس لائٹس کی مرمت کو فوری یقینی بنا نے کی ہدایت
ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر شہریار گل کا بلدیہ کورنگی،محکمہ الیکٹریکل ڈیپارٹمنٹ اور KEکے افسرا ن کے مشترکہ اجلاس سے خطاب
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی شہریار گل نے کہاکہ ضلع کورنگی سے جہاں مسائل کا خاتمہ یقینی بنا نے کے لئے کوشاں ہیں وہیں روشن ماحول کا قیام بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے،بلدیہ کورنگی اور KEمعاملات میں الجھنے کی بجائے روشن ماحول کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے باہمی تعاون کے ذریعے اقدامات کریں،اہم شاہراہوں،آمد و رفت کے راستوں پر اسٹریٹ لائٹس کی درستگی کو یقینی بنایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ کورنگی،محکمہ الیکٹریکل اور KEکے افسران کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بلدیہ کورنگی کے محکماجاتی سربراہان بھی موجود تھے شہریار گل نے کہا کہ بلدیہ کورنگی ہو یا KEدونوں اداروں کی کارکردگی کا اثر براہ راست عوام پر پڑتا ہے لہذا ضلع کورنگی کی شاہراہوں کو روشن کرنے کے لئے مختلف معاملات میں الجھنے کے بجائے عوام کو ریلیف دینے کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لائیں انہوں نے کہا کہ بلدیہ کورنگی نے ضلعی حدود میں کہیں بھی کوئی نیا اسٹریٹ لائتس پولز لگا یا ہے اور نہ ہی اس حوالے سے پاور لوڈ بڑھایا ہے بلکہ بلدیہ کورنگی نے پہلے سے لگے اسٹریٹ لائٹس کو درست کرنے کی مہم کے دوران ان بند اسٹریٹ لائٹس کو روشن کیا ہے شہریار گل نے اب KEکی جانب سے مختلف شاہراہوں پر بلدیہ کورنگی کی جانب سے درستگی کے بعد روشن کی لااسٹریٹ لائٹس کو KEکی جانب سے بند کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے KEکے افسران سے کہاکہ وہ ضلع کورنگی میں شاہراہوں کو روشن رکھنے کے حوالے سے بلدیہ کورنگی کے جاری اقدامات میں مدد گار بنیں شہریار گل نے کہاکہ حکومت کی واضح پالیسی ہے کہ عوام کو ریلیف دیا جائے اگرا دارے باہمی تعاون اورمشاورت کے ساتھ عوامی سہولت کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات کریں تو معاشرے میں بہتری لائی جاسکتی ہے ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی شہریار گل میمن نے کہا کہ غیر قانونی طریقے سے لگا ئے گئے اسٹریٹ لائٹس کو بلدیہ کورنگی اون نہیں کرتی اس سلسلے میں کے الیکٹرک کاروائی کرتی ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں اس موقع پر انہوں نے کورنگی ندی والا روڈ،جام صادق فلائی اوور، سرجن فیض روڈ (3ہزار روڈ)،8ہزار روڈ،12ہزار روڈ،عظیم پورہ روڈ،شمع شاپنگ سینٹر روڈ،ملیر ریور برج،شاہ فیصل فلاٗئی اوور،کالا بورڈ تا سعود آباد چورنگی سمیت ضلع کورنگی کی تمام شاہراہوں کو روشن کرنا میری ترجیحا ت میں شامل ہے انہوں نے بلدیہ کورنگی اور KEکے افسران کو اس حوالے سے 2ہفتے میں سروے مکمل کرکے عملی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here