کراچی باسکٹ بال کلب ساؤتھ کا یوم دفاع پاکستان ٹرافی پر قبضہ کے بی بی سی نے ٹرافی شہداء وطن کے نام کردی

0
1560

عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کورٹ کوجدید طرز پر بنا یا جائیگا۔اسپیشل سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ آفیئرکا اعلان
وزیر اعلیٰ سندھ کی سرپرستی میں صوبہ سندھ کو صحت مند سرگرمیوں کا مرکز بنا ئیں گے،میدانوں کو آباد اور کھیل اور کھلاڑیوں کی سرپرستی جاری رکھیں گے۔ریاض علی عباسی
ٹورنامنٹ کے پر وقار اختتامی تقریب سے خطاب،خالد جمیل شمسی،انجینئر محفوظ الحق،غلام محمد خان،مخدوم ریاض،محمد اخلاق اور دیگر کی شرکت
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اسپیشل سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ آفیئر حکومت سندھ ریاض علی عباسی نے اعلان کیا کہ عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی کو شہر قائد کا جدید باسکٹ بال کورٹ بنا یا جائیگا،وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی سرپرستی میں کھیل کے میدانوں کو آباد،کھیل اور کھلاڑیوں کی مکمل سرپرستی کیا جائیگا،کھلاڑیوں کو جہاں بھی ضرورت ہو حکومت سندھ ہر ممکن مدد فراہم کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن اور کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی میں منعقدہ “یوم دفاع پاکستان شاہدہ پروین کیانی ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ 2020؁ء کے اختتام پر منعقدہ پر وقار تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاتقریب کی صدارت اسپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن (سجاس) کے سیکریٹری اصغر عظیم نے فرمائی،اس موقع پر کھیلوں کی معروف شخصیت PTFکے نائب صدر خالد جمیل شمسی،SOAکے سنیئر نائب صدر انجینئر محفوظ الحق،KBBAکے قانونی مشیر غلام عباس جمال ایڈوکیٹ،پاک امریکن کلچرل سینٹر کے صدر مخدوم ریاض حسین،سابق ہاکی کوچ و سماجی رہنماء محمد اخلاق،سندھ فٹ بال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئر مین محمد سلیم خمیسانی،پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری خالد بروہی،سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد،کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے فنانس سیکریٹری اعجاز احمد قریشی،ڈائریکٹر اسپورٹس بلدیہ جنوبی آصف عظیم،سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر ماسٹر اسغر بلوچ،انٹر نیشنل ریسلر شیر خان،کھیلوں کی معروف شخصیت محمد حیدر خان،ذوالفقار عباس خان اور دیگر موجود تھے اس موقع پر شائقین کی بڑی تعداد کورٹ پر موجود تھیں۔ریاض علی عبای نے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ کھیل جہاں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کا ذریعہ ہے وہیں معاشرے کا اہم حصہ ہے کھیل کے مختلف شعبوں میں ہمارے کھلاڑیوں نے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے انہوں نے کہاکہ سندھ کے کھلاڑیوں کی یہ خوش نصیبی ہے کہ انہیں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ،مشیر کھیل بینگل خان مہر اور سیکریٹری اسپورٹس سید امتیاز علی شاہ جیسی شخصیات میسر ہیں جو کھیل اور کھلاڑیوں کے درمیان موجود اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے ہمیشہ حاضر رہتے ہیں ریاض علی عباسی نے کہا کہ انشا اللہ رواں سال سندھ گیمز شاندار انداز میں منعقد کیا جائیگا جس میں سندھ کے نوجوانوں کو اپنے بھر پور جوہر دکھا نے کا موقع میسر آسکے گا اور عوام صحت مند تفریحی سرگرمیوں سے مستفیض ہونگے ریاض علی عباسی نے اپنی جانب سے یوم دفاع باسکٹ بال ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 10اور رنر اپ ٹیم کو 5ہزار روپے کیش دینے کا اعلان کیا۔اس موقع پر صدر تقریب سجاس کے سیکریٹری اصغر عظیم نے شہر میں باسکٹ بال سرگرمیوں کے فروغ اور مسلسل ایونٹ کے انعقاد پرKBBAکے صدر غلام محمد خان اور اُن کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے پیپلز پارٹی اور وزیر اعلی سندھ کی جانب سے کھیلوں کی سرپرستی کو سراہتے ہوئے کہاکہ آج سندھ حکومت کی کاوشوں کی وجہ سے صوبہ سندھ کھیلوں کی سرگرمیوں کا مرکز اور پاکستان میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔ٹورنامنٹ کے منتظم اعلیٰ صدرKBBAغلام محمد خان نے یوم دفاع باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے انعقاد میں تعاون پر خالد جمیل شمسی اور شاہدہ پروین کیانی سے اظہار تشکر کیا،تقریب کے اختتام پر فاتح اور رنر اپ ٹیم کو ٹرافی اور ماہ روز بیوٹی پارلر اور عصر شریں سوئٹس کی جانب سے کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کئے گئے قبل ازیں فائنل میچ میں کراچی باسکٹ بال کلب کراچی ساؤتھ نے مد مقابل نشتر باسکٹ بال کلب کراچی ایسٹ کو با آسانی 42کے مقابلے میں 57باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی فاتح کلب کی جانب سے راج کمار 21،محمد دانیال 14اور محمد ریاض نے 12جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے محمد عباس 11،اسد علی اور محمد بشیر نے 10,10باسکٹ پوائنٹس اسکور کئے فائنل میچ کا مین آف دی ڈے راج کمار کو میجر اکرم شہید نشان حیدر ایوارڈ سے نوازا گیا KBBCکے محمد دانیال کو مین آف دی ٹورنامنٹ،محمد ریاض کو بہترین اسکورر،حبیب پبلک اسکول کے محمد دانیال خان مروت ابھرتا کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا اس موقع پر کھیلوں کے معروف شخصیات پیپسی کولا کے کواڈینشن منیجر محمد خلاق اور دپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن بلدیہ کورنگی محمد ارشد کو کھیلوں میں خدمات پر شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو اسپورٹس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here