جامعہ کراچی: سیمسٹرزفیس جمع کرانے کی تاریخ میں 25 ستمبر 2020 ء تک توسیع

0
1067

جامعہ کراچی: سیمسٹرزفیس جمع کرانے کی تاریخ میں 25 ستمبر 2020 ء تک توسیع
کراچی :(اسٹاف رپورٹر) موجودہ سیمسٹر کی تمام لیٹ فیس ختم جبکہ گذشتہ تمام سیمسٹرز کی لیٹ فیس میں پچاس فیصد کمی
جامعہ کراچی کے مارننگ وایوننگ پروگرام کی سیمسٹرز فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 25 ستمبر2020 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔ایسے طلبہ جو موجودہ اور گذشتہ سیمسٹرز کی فیس جمع کرانے سے قاصر رہے ہیں،ان کی سہولت کے لئے جامعہ کراچی نے لیٹ فیس میں کمی اور ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
موجودہ سیمسٹر کی تمام لیٹ فیس ختم کردی گئی ہے جبکہ تمام گذشتہ سیمسٹرز کی لیٹ فیس میں پچاس فیصد کمی کردی گئی ہے۔طلباوطالبات اپنی سیمسٹرز فیس 25 ستمبر 2020 ء تک جمع کراسکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here