سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے قومی ویمن کرکٹر سیدہ عروب شاہ کو اسکالر شپ دیدی.

0
582

سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے قومی ویمن کرکٹر سیدہ عروب شاہ کو اسکالر شپ دیدی
کراچی: (اسٹاف رپورٹر) سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا کرکٹ کے فروغ کیلئے بڑا اقدام، قومی ویمن کرکٹر سیدہ عروب شاہ کو اسکالر شپ دیدی، اٹھارہ سالہ عروب شاہ چار سال تک سرسید یونیورسٹی میں مفت تعلیم حاصل کرسکیں گی انکی تعلیم پر آنیوالے 10 لاکھ روپے کے اخراجات یونیورسٹی خود برداشت کریگی. سیدہ عروب شاہ پانچ ٹی ٹوئنٹی اور دو ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں، عروب شاہ اگلے برس جنوبی افریقہ میں ہونیوالے ویمینز انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی قیادت کرینگی
عروب شاہ نے منگل کو سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار، وائس چانسلر پروفیسر ولی الدین اور رجسٹرار سید سرفراز علی سے ملاقات کی ۔اس موقع پر انڈر 19 کپتان نے 100 فیصد اسکالر شپ دینے پر سرسید یونیورسٹی کے چانسلر اور وائس چانسلر سمیت مینجمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے اپنے بہتر مستقبل کیلئے خوش آئند قرار دیا انہوں نے کہا کہ کرکٹ کیساتھ تعلیم حاصل کرنا بھی ترجیح ہے تعلیم کے بغیر چیزوں کا حصول بے معنی ہوتا ہے اس لئے کرکٹ میرا پروفیشن ہے لیکن تعلیم حاصل کرنا بھی ضروری ہے عروب شاہ نے کہا کہ چار سال میں تعلیم پر 10 لاکھ روپے کے اخراجات یونیورسٹی خود برداشت کریگی جبکہ وہ باصلاحیت کرکٹرز کی تلاش بھی کرینگی کہ وہ بھی یونیورسٹی میں اسکالر شپ حاصل کرکے اپنی اعلیٰ تعلیم مکمل کریں.
سریسد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے چانسلر جاوید انوار نے کہا کہ عروب شاہ پاکستان کرکٹ کا فخر ہیں۔ 15 سال کی عمر میں میں پہلا بین الاقوامی میچ کھیلا اس سے انکی صلاحیتوں کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔ انہیں اسکالر شپ دینا ہمارے لئے بھی فخر کی بات ہے انکی آمد سے ہماری یونیورسٹی کی طالبات میں کرکٹ کے کھیل کی جستجو بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ سرسید یونیورسٹی میں کھیلوں کو خاص اہمیت دی جاتی ہے، 18 مختلف کھیلوں میں ہمارے طلبہ و طالبات شرکت کرتے ہیں جبکہ ہمارا شعبہ کھیل بہت متحرک ہے.
وائس چانسلر پروفیسر ولی الدین نے کہا کہ سریسد یونیورسٹی اسپورٹس پالیسی کے تحت کھلاڑیوں کو مفت تعلیم فراہم کررہی ہے کسی کھیل کا کھلاڑی اگر وہ باصلاحیت ہے تو اسے سرسید یونیورسٹی میں اسکالر شپ ضرور ملے گی ۔
سرسید یونیورسٹی کے رجسٹرار سید سرفراز علی نے کہا کہ کرکٹ سمیت ہاکی، فٹبال اور دیگر کھیلوں کے باصلاحیت کھلاڑیوں کیلئے سرسید یونیورسٹی کے دروازے کھلے ہیں، ہم عروب شاہ کو خوش آمدید کہتے ہیں ہمیں یقین ہے کہ جس طرح انہوں نے کرکٹ میں نام کمایا ہے اب وہ تعلیم کے میدان میں بھی اپنا مقام بنائینگی، انہوں نے کہا کہ انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں جانے سے قبل ان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا جائیگا.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here