دفتری اوقات کی پابندی یقینی بنا ئی جائے،غیر ذمہ داری پر ایکشن لیاجائیگا۔ایڈمنسٹریٹر شہریار گل

0
1237

ایڈمنسٹریٹر شہریار گل کا میونسپل کمشنر مسرور میمن کے ہمراہ ملیر ماڈل زون کا اچانک دورہ
معمولی نقائص پر صفائی وستھرائی اور کچرا اُٹھانے کے استعمال میں آنے والی گاڑیوں کو آف روڈ کرنے کے بجائے درست کرکے آن روڈ کیا جائے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی شہریار گل کا میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور میمن کے ہمراہ ماڈل زون کے دفاترکا اچانک دورہ،ملازمین کی حاضری چیک کی اور محکموں کو حائل دشواریوں سے متعلق آگاہی حاصل کی اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر شہر یار گل نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکماجاتی سربراہان کو ہدایت کی کہ حاضری کے نظام کو بہتر اور دفتری اوقات کی پابندی یقینی بنا ئی جائے عوامی خدمات کے حوالے سے نیک نیتی اور ایمانداری کے ساتھ فرائض انجام دی جائے انہوں نے کہاکہ کسی بھی ادارے کے لئے اس کے ملازمین ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ادارے کی کامیابی اسی وقت ممکن ہے جب ادارے کے ملازمین اپنے ادارے اور اپنے فرائض سے مخلص ہوں یہی وہ عمل ہے جو کسی بھی ادارے کو کامیابی سے ہمکنار کرتا ہے لہذا افسران وملازمین بلدیہ کورنگی کی نیک نامی کے حوالے سے عوامی خدمت کو اپنا شعار بنا ئیں ضلع کورنگی کی ترقی کے ساتھ عوام کو بلدیاتی مسائل کے حوالے سے ریلیف فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری اور ترجیح ہونی چاہیئے بعد ازاں ماڈل زون کے ورکشاپ کے دورے پر ایڈمنسٹریٹر شہریار گل نے متعلقہ ذمہ دران کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی اور گاربیج لفٹنگ کے استعمال میں آنے والی گاڑیوں کو معمولی نقائص پر آف روڈ کرنے کے بجائے معمولی وسائل اور توجہ دیکر ان گاڑیوں کو قابل استعمال کرکے انہیں آن روڈ کیا جائے تاکہ ضلع کورنگی میں علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر بنا یا جاسکے انہوں نے تمام زونز آفس کے باہر بے ہنگم پارکنگ کو فوری ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ دفاتر کے پچھلی جانب گاڑیوں کی پارکنگ کاایریا بنایا جائے تاکہ حفاظتی انتظامات کو بہتر مسائل کے حوالے سے دفاتر آنے والے سائلین کومشکلات کا سامنا نہ ہو۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here