سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی

0
1857

سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی.
قومی تعمیرِ نو کے لیے ایک جامع اور مربوط تربیتی و تعلیمی نظامِ کی ضرورت ہے ۔ ۔ پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین
کراچی، 17/جولائی 2020ء ۔ ۔ سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے حال ہی میں پہلی گریجویشن تقریب میں شرکت کی جس کا انعقاد دنیا کے سب سے بڑے انکوبیشن فورم ’’آئیڈیا جسٹ کام (IdeaGist.com) نے کیا تھا ۔ یہ تقریب اسٹارٹ اَپ پاکستان پروگرام کی افادیت کو اجاگر کرنے کے لیے 34 جامعات کے اشتراک سے کوہارٹ (Cohart I) اور کوہارٹ Cohart II ) کے طلباء کے لیے منعقد کی گئی تھی جس کے تحت 2760 طلباء نے کامیابی حاصل کی ۔ آئیڈیا جسٹ کام (IdeaGist.com) کے توسط سے اتحاد میں شامل جامعات کے طلباء کو مفت entrepreneurship اور انکوبیشن کی ٹریننگ دی جاتی ہے ۔ چار گھنٹے کی اس آن لائن تقریب میں متعلقہ جامعات کے وائس چانسلرز، طلباء اور ان کے والدین نے شرکت کی ۔
اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیرِ اعظم کے مشیر برائے تجارت، سرمایہ کاری، صنعت و پیداوار اور ٹیکسٹائل، عبدلرزاق داءود نے کہا کہ ہزاروں طلباء کو کاروبار کھولنے میں مدد دینے کے لیے وزیرِ اعظم نے یہ پروگرام شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ۔ کاروبار سے دنیا بھر میں نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوتے ہیں ۔ کاروبار ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے ۔
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام، امین الحق، نے طلباء کی جراء ت و استقامت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے کرونا کے چیلنج کا جس خوبی اور ہمت سے مقابلہ کیا ہے وہ لائقِ تحسین ہے ۔ وفاقی وزیر امین الحق نے انکشاف کیا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت اپنے متعین کردہ اہداف حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے اور تیزی سے ڈیجیٹیلائزیشن کی طرف بڑھ رہی ہے ۔
سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے شروع کیا جانے والا وزیرِ اعظم کا اسٹارٹ اَپ پاکستان entrepreneurship ٹریننگ پروگرام سماجی و اقتصادی ذمینی حقائق اور سماجی تبدیلی سے پوری طرح مطابقت رکھنے کے باعث ایک انتہائی اہم پروگرام ہے ۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد نوجوان طلباء و طالبات کو جدید تیکنیکی مہارت سے لیس کرنا اور ان شعبہ جات میں تربیت دینا ہے جس کی عصر حاضر میں زیادہ مانگ ہے تاکہ وہ اپنا کاروبار شروع کرسکیں اور خودانحصاری اپناتے ہوئے معاشی طور پر خود کفیل ہوسکیں اور اپنے گھروالوں کی بہتر انداز میں کفالت کرسکیں ۔
پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے کہا کہ پرائم منسٹر اسٹارٹ اَپ پاکستان entrepreneurship ٹریننگ پروگرام چلانے کے لیے سرسیدیونیورسٹی میں تمام سہولتیں موجود ہیں اور اس ضمن میں سرسید یونیورسٹی کا بحثیت پارٹنر انتخاب انتہائی موزوں اور درست تھا ۔ سرسید یونیورسٹی میں اس پروگرام میں 1065 طلباء نے رجسٹریشن کرایا ہے جس میں سے 65 طلباء آج اس گریجویشن کی تقریب میں اپنی اسناد حاصل کریں گے ۔ یہ کامیاب طلباء اس منفرد پروگرام کے سفیر ہوں گے اور دوسروں کو اس پروگرام میں شرکت کے لیے متحرک کریں گے ۔
طلباء اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیرِ عظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی، سید زلفی بخاری، نے کہا کہ یہ پروگرام پاکستان اور سمندر پار پاکستانی اور طلباء کے مابین رابطہ کا ایک اہم ذریعہ ثابت ہوگا ۔ طلباء کا بہتر مستقبل بنانے میں اساتذہ ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ طالب علم اپنے اساتذہ کو ان کے تعاون اور قابلِ قدر خدمات کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھتے ہیں ۔
گریجویشن تقریب کو کامیاب اور یادگار بنانے کے حوالے سے پروگرام کوآرڈینیٹر ڈاکٹر طاہر فطانی کی کوششیں اور کاوشیں قابلِ ستائش تھیں ۔ انھوں نے تمام شرکاء کو مشورہ دیا کہ ملک و معاشرے کی بہتری کے لیے اپنی محنت کو سبقت اور افضلیت حاصل کرنے کی مہم کا حصہ بنادیں ۔
اختتامِ تقریب پر آئیڈیا جسٹ کام (IdeaGist.com) کے بانی حسن سید نے گریجویٹنگ طلباء کو گریجویشن گفٹ کے طور پر 10ملین روپے کے دو واءوچرز دینے کا اعلان کیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here