غازی کلب شاہ فیصل کالونی کورنگی اسپورٹس فیسٹیول شوٹنگ بال ٹرافی کی فاتح قرار

0
1246

غازی کلب شاہ فیصل کالونی کورنگی اسپورٹس فیسٹیول شوٹنگ بال ٹرافی کی فاتح قرار
کھلاڑی علم کو پروان چڑھانے کے ساتھ معاشرے سے منفی سرگرمیوں کے خاتمے کے لئے کردار ادا کریں۔کمشنر کراچی نوید احمد شیخ
کھیلو کے میدانوں کو آباد اور نوجوانوں کو صحتمند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ڈپٹی کمشنر کورنگی شہریار گل اور اُن کی ٹیم قابل تحسین اقدام ہے
کورنگی اسپورٹس فیسٹیول کے پہلے مرحلے کے اختتامی تقریب سے کمشنر کراچی نوید احمد شیخ،ڈی سی کورنگی شہریار گل،غلام محمد خان اور دیگر کا خطاب
کراچی:(استاف رپورٹر) کمشنر کراچی نوید احمد شیخ نے کہا کہ شہر قائد کھیل،امن اور شہر سے محبت کرنے والوں کا شہر ہے انشا اللہ ہم سب ملکر اس شہر کو دنیا کا عظیم شہر بنائینگیان خیالات کا اظہار انہوں نے اہلیان ڈسٹرکٹ کورنگی کے زیر اہتمام ضلع انتظامیہ و بلدیہ عالیہ کورنگی کے تعاون سے منعقدہ “کورنگی اسپورٹس فیسٹیول “کے پہلے مرحلے کے اختتام پرکالونی اسپورٹس فٹ بال اسٹیڈیم ملیر سعود آباد پر منعقدہ پر وقار اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر کورنگی شہریار گل،اسسٹنٹ کمشنرماڈل کالونی کیپٹن عطاء الرحمن کاکڑ،فیسٹیول آرگنائر غلام محمد خان،کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے چیئر مین گلفراز احمد خان،پبلک ریلیشن آفیسر نیشنل بنک شعبہ اسپورٹس عظمت اللہ خان،ڈائریکٹر انفارمیشن بلدیہ کورنگی ایاز محمد خان،یوتھ کمیٹی ملیر کے صدر فیضان حسین اور کھیلوں کی ممتاز شخصیات بھی موجود تھیں۔کمشنر کراچی نوید احمد شیخ نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ علم کو پروان چڑھائیں اور علم کی شمعیں کو روشن کرنے کے ساتھ ساتھ معاشرے سے منفی سرگرمیوں کے کاتمی کے لئے اپنا کردار ادا کریں کمشنر کراچی نے کہا کہ ہمیں ملکر اپنے ملک،صوبے اور شہر میں خوشحالی لانا ہے انہوں نے کہا کہ آج ضلع کورنگی میں تبدیلی نمایاں نظر آرہی ہے نہ صرف صاف ستھرے سرسبز ماحول کو یقینی بنانے پر بھر پور توجہ دی جارہی ہے بلکہ فیملی پارکوں کی تعمیر و مرمت اور تزین و آرائش کر کے اسے فعال بنایا جارہا ہے کمشنر کراچی نوید احمد شیخ نے ڈسٹرکٹ کورنگی میں کھیلوں کے میدانوں کو آباد اور صحتمند مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے نوجوانوں سہولت فراہم کرنے پر ڈپٹی کمشنر کورنگی شہریار گل اور اُن کی ٹیم کے اقدامات کو سراہاتقریب کے اختتام پرکورنگی اسپورٹس فیسٹیول شوٹنگ بال ایونٹ کی فاتح غازی کلب شاہ فصل کالونی کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد الیاس اعوان کو ونر ٹرافی پیش کی اس موقع پر کپتان عارف اعوان ایڈوکیٹ بھی موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here