وزیر اعظم پاکستان عمران خان بھاشا ڈیم کی تعمیر کا جائزہ لینے کے لیے سائٹ پر پہنچ گئے

0
1361

کراچی ( اسٹاف رپورٹ) وزیر اعظم پاکستان عمران خان بھاشا ڈیم کی تعمیر کا جائزہ لینے کے لیے سائٹ پر پہنچ گئے- اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف، ڈی جی آئی ایس پی آر اور وفاقی وزیر فیصل واڈا بھی موجود تھے – وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزیر فیصل واڈا کی کارکردگی کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا – ایڈووکیٹ حسنین چوہان –
وفاقی وزیر فیصل واڈا کے فوکل پرسن ایڈووکیٹ حسنین چوہان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے پچاس سال بعد بالآخر آج وزیر اعظم پاکستان عمران خان دنیا کے سب سے بڑے بھاشا ڈیم کی تعمیر کا جائزہ لینے کے لیے سائیٹ پر پہنچ گئے اس موقع پر ان کے ہمراہ چیف آف آرمی سٹاف، ڈی جی آئی ایس پی آر، وفاقی وزیر فیصل واڈا اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھی، وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزیر فیصل واڈا کی کارکردگی کو سراہا اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھاشا ڈیم دنیا کا سب سے بڑا ڈیم ہے جس میں 81 لاک کیوسک پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے انہوں نے کہا کہ ڈیم کی تعمیر جلد از جلد مکمل کی جائے وفاقی حکومت کسی بھی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کرے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے ماضی میں کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا عوام نے ان لٹیروں اور چوروں کو مسترد کر دیا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here