چوتھا کمشنر کراچی باسکٹ بال ٹورنامنٹ آٹھ جنوری کومنعقد ہ ہوگا۔کمشنر کراچی نوید احمد شیخ

0
1580

چوتھا کمشنر کراچی باسکٹ بال ٹورنامنٹ 8 جنوری کومنعقد ہ ہوگا۔کمشنر کراچی نوید احمد شیخ
چھ جنوری کو 7بجے شام ٹورنامنٹ کے ڈرازنکالے جائیں گے۔ غلام محمدخان
کراچی:(اسپورٹس رپورٹر) کمشنر کراچی نوید احمد شیخ نے کہا ہے کہ چوتھا کمشنر کراچی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد انتہائی شاندار انداز میں کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے ایک وفد سے جس کی قیادت صدر ایسوسی ایشن غلا م محمد خان کررہے تھے اور وفد میں سید اختر ہاشمی اور ندیم احمد شامل تھے کیا۔ کمشنر کراچی نے کہا کہ باسکٹ بال دنیا کے مقبول ترین کھیلوں میں سے ایک کھیل ہے اور کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن جس انداز میں باسکٹ بال کے فروغ کیلئے کام کررہی ہے میں دل کی گہرائیوں سے انہیں مبارکباد پیش کرتاہوں۔ کمشنر کراچی نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کے انتظامات بے مثال انداز میں منعقد کیئے گئے۔ کھلاڑیوں کو ہر قسم کی سہولیات اور امپائرنگ کا معیار انتہائی بلند ہو۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ساؤتھ ارشاد علی سوڈھر جو اس ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ بھی ہیں۔ وہ اور انکی پوری انتظامیہ جبکہ بلدیہ جنوبی بھرپور انداز میں اس ٹورنامنٹ میں تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کمشنر آفس اور خصوصاً اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ کا ٹورنامنٹ میں بھرپور تعاون حاصل ہوگا۔ کمشنر کراچی نے کہا کہ انشاء اللہ میں 17جنوری کو ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں شرکت کروں گا اور انعامات تقسیم کروں گا۔ اس موقع پر غلام محمد خان نے تفصیل کے ساتھ کمشنر کراچی کو ٹورنامنٹ کے متعلق بتایا اور انہیں آگاہی دی کہ ڈپٹی کمشنر ساؤتھ اور انکی پوری انتظامیہ بلدیہ جنوبی کا محکمہ کھیل اور محکمہ باغات ہر قسم کی اس ٹورنامنٹ میں مدد کررہا ہے جبکہ ٹورنامنٹ کے تمام انعامات بلدیہ جنوبی نے اسپانسر کیئے ہیں اسکے علاوہ SSWB کے مینجنگ ڈائریکٹر زبیر احمد چنا، کھیلوں کے سرپرست میجر (ر) عثمان علی ملک نے بھی انعامات کے سلسلے میں مددکی ہے۔ غلام محمد خان نے انکشاف کیا کہ 06 جنوری کو 7بجے شام ٹورنامنٹ کے ڈراز چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ عمران نذیر شیخ کی زیر نگرانی نکالے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے انٹرنیشنل عبد الناصر کی قیادت میں ایک آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جسکے سیکریٹری طارق حسین، کوآرڈینیٹر آصف عظیم کے علاوہ، اشرف یحیٰ، فواد علی خان، زعیمہ خاتون، محمد یعقوب، عامر شریف، جاوید احمد، اس کے ممبران ہیں۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہشمند ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 05جنوری تک اپنی شرکت کی تصدیق طارق حسین کو کرادیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here