کے ڈی اے اثاثہ جات کو محفوظ بنانا اولین ترجیحات میں شامل ہے،ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ناصر عباس سومرو

0
1570

کے ڈی اے اثاثہ جات کو محفوظ بنانا اولین ترجیحات میں شامل ہے،ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ناصر عباس سومرو
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ناصر عباس سومرو کی زیر صدارت سوک سینٹر کانفرنس روم میں زیر التوا کیسز کے سل سلے میں اعلیٰ سطحی اجلاس۔ اجلاس میں ممبر ایڈمنسٹریشن عبدالقدیر منگی، سیکریٹری کے ڈی اے فضیل بخاری، ڈائریکٹر لینڈ رضا قائم خانی، ڈائریکٹر آئی ٹی کمال احمد صدیقی، ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ شمس صدیقی، ڈائریکٹر کو آرڈی نیشن نعیم وحید، متعلقہ ایگزیکٹو انجینئرز و افسران موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے ناصر عباس سومرو نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ کے ڈی اے اثاثہ جات کو محفوظ بنانا اولین ترجیحات میں شامل ہے، ہر صورت اثاثہ جات کو محفوظ بنانے کے لئے یقینی اقدامات کئے جائیں گے۔ ہر محکمہ کے افسران دفتری امور کے ذریعے اپنی مثبت پہچان کرائے۔ لاء آفیسر افتخار الحسن نے ڈی جی کے ڈی اے کو بریفنگ دی، اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے نے ہنگامی بنیادوں پر زیر التوا کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی میں ممبر ایڈمنسٹریشن عبدالقدیر منگی، سیکریٹری کے ڈی اے فضیل بخاری اور ڈائریکٹر کو آرڈی نیشن نعیم وحید شامل ہیں۔ ڈی جی کے ڈی اے نے متعلقہ انجینئرز و افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر کمیٹی اور لاء آفیسرز سے کیسز کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے اور کمنٹس تیار کرکے متعلقہ عدالتوں میں جمع کرائے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیف انجینئر مبین احمد صدیقی انسداد تجاوزات کے خلاف ہونے والی کارروائیوں کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here