کورونا وائرس کی وجہ سے سندھ کی صحافی برادری اور میڈیا کی صحت کو خطرہ ایمپلائز یونین کا وزیر اطلاعات و نشریات حکومت سندھ سے صحافی برادری اور میڈیا کی صحت کی حفاظت کے لئے اقدامات کا مطالبہ۔۔۔

0
1592

کورونا وائرس کی وجہ سے سندھ کی صحافی برادری اور میڈیا کی صحت کو خطرہ ایمپلائز یونین کا
وزیر اطلاعات و نشریات حکومت سندھ سے صحافی برادری اور میڈیا کی صحت کی حفاظت کے لئے اقدامات کا مطالبہ۔۔۔

کراچی(اسٹاف رپورٹ)کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے سرپرست اعلیٰ نوید انور صدیقی صدر ندیم کھوکھر ، جنرل سیکرٹری دلاور خان اور ترجمان ایمپلائز یونین محمد عبدالمروف خان نے نیوز ایکشن کمیٹی کے بنیادی رکن اور ترجمان سینئرصحافی سید محبوب احمد چشتی کی بیماری سے متعلق خبر پر تشویش کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی انہوں نے کہاکہ سید محبوب احمد چشتی ایک بہترین بیباک ونڈرصحافی ہی نہیں ایک نیک اور اچھے انسان بھی ہیں صحافی برادری میں ان کا ایک اپنا مقام ہے اور ان کو سب قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اللہ تعالیٰ سید محبوب احمد چشتی کو کامل صحت و تندروستی عطا فرمائے (آمین) کے ڈی اے ایمپلائز یونین ان مشکل حالات میں ڈیوٹی انجام دینے والے سندھ کی صحافی برادری کو ر زبردست خراج تحسین پیش کرتی ہے اور وزیر اطلاعات و نشریات حکومت سندھ سے یہ مطالبہ کرتی ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سندھ کی صحافی برادری اور میڈیا کی صحت کو بھی خطرات کا سامنا ہے سندھ کی صحافی برادری کے لئے کورونا وائرس سے بچائو کے لیے حفاظتی اقدامات کئے جائیںاور ان کو اپنی سلف کیئرکے لئے مخصوص لباس ، حفاظتی ماسک ، دستانے اورسینیٹائزر فراہم کئے جائیںتاکہ یہ اپنی صحافتی ذمہ داری کو بہتراور احسن طریقے سے انجام دے سکیں کیو نکہ صحافی برادری دن ہو یا رات 24 گھنٹے اپنی فرائص ذمہ داری کے ساتھ انجا م دیتے ہیں لہذا ایمپلائز یونین وزیر اطلاعات و نشریات حکومت سندھ سے ایک بار پھر یہ مطالبہ کرتی ہے کہ ا س سلسلے میں سندھ کی صحافی برادری کی صحت کے حوالے سے جلد از جلد حفاظتی اقدامات کئے جائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here