ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے محمد علی شاہ نے محکمہ میں بوائز ہاکی ٹیم کے قیام کی یقین دہانی کردی۔

0
1037
کے ایچ اے کے سیکریٹری ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے محمد علی شاہ کو لاہور قلندر کی آفیشل ٹی شرٹ اور کے ایچ اے کی جانب سے ہاکی اسٹک کا تحفہ پیش کررہے پیں۔ تصویر میں شجاعت حسین، نوید انور صدیقی، ایاز منشی اور محمد نسیم بھی موجود ہیں

ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے محمد علی شاہ نے محکمہ میں بوائز ہاکی ٹیم کے قیام کی یقین دہانی کردی۔
کے ایچ اے کے ساتھ مل کر ویران میدان آباد کریں گے، ڈی جی کے ڈی اے
محمد علی شاہ سے مل کر میرا یقین مزید پختہ ہوگیا ہاکی کے عروج کا سفر جلد شروع ہوگا، حیدر حسین
کھیلوں کے فروغ کے لئے ڈی جی کے ڈی اے کا ویژن جان کر خوشی ہوئی۔ حیدر حسین
کراچی:( اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے کوآرڈینیٹر و کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری حیدر حسین نے ڈائریکٹر جنرل کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد علی شاہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ممبر فنانس کے ڈی اے شجاعت حسین، سندھ آفیسرز ایسوسی ایشن کے جوائنٹ انچارج نوید انور صدیقی، ڈائریکٹر اسپورٹس کے ڈی اے ایاز منشی اور اسپورٹس آرگنائزر محمد نسیم بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران ڈی جی کے ڈی اے نے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کی شاندار کارکردگی پر حیدر حسین اور ان کی ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے ڈائریکٹر اسپورٹس کو کھیلوں کی محکمہ جاتی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی کے ڈی اے نے حیدر حسین سے گفتگو کے دوران محکمے میں بوائز ہاکی ٹیم بنانے کی یقین دہانی کرائی، ان کا کہنا تھا کہ یہ قومی کھیل کو سپورٹ کرنے اور کے ایچ اے کے ساتھ کھڑا ہونے کا وقت ہے۔ کے ڈی اے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر ویران میدانوں کو آباد کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔
حیدر حسین نے ڈی جی کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے خیالات کو انتہائی مثبت قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ میرا یقین مزید پختہ ہوگیا کہ کھیلوں کے فروغ خاص کر ہاکی کے لئے مثبت سوچ رکھنے والے محمد علی شاہ جیسے افسر کے ہوتے ہوئے ہاکی کی کامیابیوں کا سفر بہت جلد شروع ہوگا، اس موقع پر حیدر حسین نے ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے محمد علی شاہ کو لاہور قلندر کی جانب سے ان کی آفیشل ٹی شرٹ اور کے ایچ اے کی جانب سے ہاکی اسٹیک کا تحفہ پیش کیا۔۔۔۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here