دوسرا آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان ہاکی گولڈ کپ 22ء کا فائنل پنجاب کلر نے اپنے نام کرلیا.

0
566

دوسرا آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان ہاکی گولڈ کپ 22ء کا فائنل پنجاب کلر نے اپنے نام کرلیا
ونر ٹیم کو 15 لاکھ روپے کیش پرائز دیا گیا, جبکہ رنر اپ سندھ کلر کو 10 لاکھ روپے کیش پرائز
کوئیٹہ:(اسٹاف رپورٹر) محکمہ کھیل و امور نوجوانان حکومت بلوچستان کے زیر اہتمام پاکستان ہاکی فیڈریشن اور بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کی زیر نگرانی غوث بخش رئیسانی ہاکی سٹیڈیم کوئٹہ میں جاری دوسرا آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان ہاکی گولڈ کپ 22ء کا فائنل پنجاب کلر نے اپنے نام کرلیا. ونر ٹیم کو 15 لاکھ روپے کیش پرائز دیا گیا, جبکہ رنر اپ سندھ کلر کو 10 لاکھ روپے کیش پرائز جبکہ تیسری پوزیشن پنجاب وائٹ نے حاصل کی.جسے 5 لاکھ کیش پرائز سے نوازا گیا.
ایونٹ کا سنسنی خیز فائنل پنجاب کلر اور سندھ کلر کے مابین کھیلا گیا. پنجاب کلر کی جانب سے عبدالقیوم اور محمد احمد نے ایک ایک گول سکور کیا.مزکورہ میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض فیصل صیام , امیر حمزہ نے سرانجام دیئے.ریزرو ایمپائر عبدالولی تھے.میچ کے ٹیکنیکل آفیسر محمد علی تھے جبکہ ججز کے فرائض خالد منیر, اللہ داد, ساجد خان,محمد عامر اور یاسر لودھی نے سر انجام دیئے.
جبکہ تیسری پوزیشن کا میچ پنجاب وائٹ اور بلوچستان کلر کے مابین کھیلا گیا. جو کہ پنجاب وائٹ نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا.پنجاب وائٹ کی جانب سے بلال اسلم نے دو,علی رضا نے ایک گول سکور کیا. بلوچستان کلر کی جانب سےواحد گول عمران نے سکور کیا .مزکورہ میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض عرفان طاہر اور محمد بلال نے سرانجام دیئے.ریزرو ایمپائر اسد عباس تھے.میچ کے ٹیکنیکل آفیسر ہارون سعید تھے جبکہ ججز کے فرائض محمد اشرف,جاوید صادق, عامر علی,علی حاتم, عامر شفیق نے سر انجام دیئے.
اس موقع پر مہمان خصوصی وزیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ تھے انکے ہمراہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر,سیکریٹری کھیل محمد اسحاق جمالی, ڈی جی سپورٹس بورڈ بلوچستان دراء بلوچ, پاکستان ہاکی لیجنڈ اولمپیئن کلیم اللہ خان, اولمپیئن حنیف خان, پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل حیدر حسین, ٹورنامنٹ ڈائریکٹر و پی ایچ ایف سلیکٹر اولمپیئن ناصر علی,انٹر نیشنل رانا شفیق, اولمپیئن ثقلین احمد, سیلیکٹر لئیق لاشاری,پی ایچ ایف ڈائریکٹر کو آرڈینیشن میجر ر جاوید منج, پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری کرنل ر آصف ناز کھوکھر, ایسوسیئیٹ سیکریٹری رائے عثمان اکبر,اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر آصف خان,عبدالرحیم درانی بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر امجد ستی,ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکریٹری و بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سید امین, اسسٹنٹ آرگنائزنگ سیکریٹری رحمان شاہ, ٹورنامنٹ کوآرڈینیٹر,شرافت بٹ, کامران صابر, ایمپائر منیجر راشد محمود بٹ,اسسٹنٹ ایمپائر منیجر فرید انصاری, اصغر اعوان.میڈیا کو آرڈینیٹر وقاص شیخ کے علاوہ بڑی تعداد میں شائقین موجود تھے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here