ڈرگ ریگولیٹری آتھارٹی کا ڈاکٹر پنجوانی سینٹر کو لائسنس کا اجراء

0
1726

لائسنس بائیوایکویلینس ٹیسٹ کرنے سے متعلق ہے، تجزیاتی مرکز میں پروفیسراقبال چوہدری کا خطاب
سینٹر فار بائیوایکویلینس جامعہ کراچی ملکی اور غیر ملکی مارکیٹ کو کلینیکل ٹرائل کی سہولت فراہم کرے گا

کراچی: ڈرگ ریگولیٹری آتھارٹی پاکستان نے ادویاتی مصنوعات کی سائنسی جانچ پڑتال کے بلند معیار کے پیشِ نظرڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی) جامعہ کراچی کے سینٹر فار بائیوایکویلینس اسٹڈیز اینڈ کلینکل ریسرچ (سی بی ایس سی آر) کو بائیوایکویلینس، نائیو اویلیبلٹی اسٹڈیز اور کلینکل ریسرچ پروجیکٹ کرنے کے لیے لائسنس جاری کیا ہے، ڈرگ ریگولیٹری آتھارٹی کے ایک دوسرے لائسنس کے تحت سینٹر فار بائیوایکویلینس جامعہ کراچی ملکی اور غیر ملکی مارکیٹ کو کلینیکل ٹرائل کی سہولت فراہم کرنے لیے ایک کونٹریکٹ ریسرچ ادارے کی حیثیت میں کام کرتا ہے۔
یہ بات بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم(آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے جمعرات کو سینٹر فار بائیوایکویلینس میں ایک اجلاس سے خطاب کے دوران کہی، اس موقع پر سینٹر فار بائیوایکویلینس کے انچارج پروفیسر ڈاکٹر رضا شاہ بھی موجود تھے۔ پروفیسر اقبال چوہدری نے اس اہم پیش رفت پر سینٹر کے ماہرین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا یہ سینٹرپاکستان میں ایک سرٹیفائیڈ ریفرینس لیبارٹری کی حیثیت پر فائز ہے جس کی سہولت یورپ، امریکہ اور جاپان کی ریگولیٹری آتھارٹی کے معیار کے مطابق ہے۔
انھوں نے کہا یہ ادارہ پاکستان میں ادویاتی صنعتوں کو مصنوعات کی سائنسی جانچ پڑتال کی اعلیٰ سہولت فراہم کررہا ہے، قومی ادویاتی صنعتیں اس سہولت کے ذریعے اپنی مصنوعات کو اُن ممالک میں بھی رجسٹر کراواسکتی ہیں جہاں بائیوایکویلینس کی شرط موجود ہے۔ انھوں نے کہا یہ تحقیقی ادارہ پاکستانی ادویاتی صنعتوں کو بائیوایکویلینس اسٹڈیز اینڈ کلینکل ریسرچ کی سہولیات فراہم کررہا ہے، اس تحقیقی سہولت سے ہماری صنعتیں اپنی مصنوعات کی برآمدی قدر میں اضافہ کرسکتی ہیں، یہ ادارہ نہ صرف پاکستانی صنعتوں بلکہ وزارتِ صحت کو بھی سائنسی اور تجزیاتی سہو لیات فراہم کررہا ہے۔ انھوں نے کہا یہ ادارہ متعلقہ شعبے میں گراں قدر تدریسی صلاحیت کا بھی حامل ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here