الصغیر ہاکی کلب کی کور کیمیٹی کا اجلاس

0
857

الصغیر ہاکی کلب کی کور کیمیٹی کا اجلاس۔
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) الصغیر ہاکی کلب کی کور کیمیٹی کا اجلاس صغیر حسین کی زیرے صدرات منعقد ہوا ، جس میں کلب کے سیکرٹری عظمت پاشا ، چیئرمین امتیاز شیخ ، مببشر مختار ، نصرت حسین ، عامر صدیقی، مسرور جاوید ، عابد خلیل ، جنید اسلم ، محمّد علی خان ، حمزہ ہاشمی ، راو بلال ، زاہد غفار ، نے شرکت کی اجلاس ،میں کراچی انٹر کلب ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور افیشلز کے بارے میں بات کی گئی ۔ اور ٹورنامنٹ میں دو ٹیموں کی شرکت کا فیصلہ کیا گیا ۔
مظھر جبلپوری ہاکی لیگ کے سیمی فائنلز اور فائنل جلد کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔
چیئرمین امتیاز شیخ نے آفس کی تزئین کے کام کو جلد شروع کرانے کی تجویز دی . کلب کے سینئر کھلاڑی انٹرنیشنل مبشیر مختار نے کھلاڑیوں کی تعداد کے بارے میں اضافے پر اپنی جانب سے مزید 50 ھا کیاں دینے کا اعلان کیا جبکے نعیم حیدر کی جانب کلب میں اسی ہفتے واٹر کولر کی تنصیب کا کام مکمّل کرنے کی ھدایت کی ۔
جب کے کلب کے سیکرٹری عظمت پاشا نے وسیم قریشی بھائی کی جانب سے لائٹون کی تنصیب کے کام کے بارے میں تفصیل سے اگاہ کیا اور کہا کے رین ایمرجنسی کی وجہ لائٹوں کے کام میں دیر ہوئی ہے انشاء اللہ‎ جلد لائٹوں کی تنصیب کا کام بھی سٹارٹ ہوجائیگا ۔
کلب کے بانی اور صدر صغیر حسین نے گراؤنڈ کے باھر نرسری کے قیام کو سراہا ۔ صغیر حسین نے جلد ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کرنے کا اعلان کیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here