فرسٹ سرسید یونیورسٹی انٹر ہاؤس کرکٹ ٹورنامنٹ محمد علی جناح ہاؤس اے نے جیت لیا.

0
1554
مہمان خصوصی جلال لدین کے ساتھ محمد علی جناح ہاؤس کی ٹیم کا گروپ سید سرفراز علی, سراج الاسلام بخاری, شفیق کاظمی, ریاض صدیقی, آصف احمد خان, قاضی نصر عباس, مبشر مختار, ندیم اقبال, ایس اے فہیم, پرویز عالم اور جاوید اقبال بیگ بھی موجود ہیں.

سرسید یونیورسٹی نوجوانوں میں اسپورٹس کے فروغ کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہی ہے. جلال الدین
سرسید یونیورسٹی اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پہلا سرسید یونیورسٹی انٹر ہاؤسز کرکٹ ٹورنامنٹ ناظم آباد جیم خانہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا. تین ہفتوں تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ کو محمد علی جناح ہاؤس اے کی ٹیم نے جیت لیا. ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز لیاقت علی خان ہاؤس بی کے کپتان حمزہ صدیقی کو ان کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بنیاد پر دیا گیا, لیاقت علی خان ہاوس بی ہی کہ شامق ٹورنامنٹ کے بہترین بولر, محمد علی جناح ہاؤس اے کے علی کامل بہترین وکٹ کیپر اور محمد علی جناح ہاؤس اے ہی کہ دانیال آصف بہترین بیٹسمین قرار پائے.
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین تھے انہوں نے کھیلوں کے فروغ کے سلسلے میں سرسید یونیورسٹی کے اقدامات کو سراہا اور اپنی اکیڈمی میں سرسید یونیورسٹی کے کھلاڑیوں کے لئے ایک ہائی فارمنس تربیتی کیمپ کے انعقاد کا اعلان بھی کیا. اختتامی تقریب میں شرکت کرنے والے دیگر معزز مہمانوں میں رجسٹرار سرسید یونیورسٹی سیدسرفرازعلی, سراج الاسلام بخاری, شفیق کاظمی, ریاض صدیقی, قاضی نصر عباس, پرویز عالم, آصف احمد خان, ایس اے فہیم, مبشر مختار, ندیم اقبال, جاوید اقبال بیگ اور طارق خان شامل تھے.
فائنل میچ میں محمد علی جناح ہاؤس اے نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لیاقت علی خان ہاؤس بی کو 9 رنز سے شکست دی. محمد علی جناح ہاؤس اے نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 128 رنز بنائے جس میں کپتان دانیال آصف کے 53 اور علی ہاشمی کے 38 رنز نمایاں تھے. شامق نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے حریف ٹیم کے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی. لیاقت علی خان ہاؤس بی کی پوری ٹیم 119 رنز پر ہمت ہار گئی فرمان 28 اور حمزہ صدیقی 19 رنز ہی جوڑ سکے. جناح ہاؤس اے نے شاندار فیلڈنگ کرتے ہوئے حریف کے 3 کھلاڑیوں کو رن آؤٹ کیا.
فائنل سے قبل کھیلے گئے نمائشی میچ میں رجسٹرار الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے جس میں شہروز علوی کے 61 اور وقاص کے 36 رنز نمایاں رہے. وائس چانسلر الیون نے مقررہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر خواجہ مسعود کی 87 رنز کی برق رفتار اننگ کی بدولت 2 اوور پہلے ہی حاصل کرلیا. نمائشی میچ کے مہمان خصوصی ایڈوائزر ٹو چانسلر سرسید یونیورسٹی جناب سراج خلجی صاحب تھے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here