انٹر یونیورسٹی فٹسال ٹورنامنٹ اسپارٹن کلب نے جیت لیا۔

0
1824

سرسید یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر انتظام اور کراچی یونائٹڈ فائونڈیشن کے تعاون سے منعقدہ فٹسال ٹورنامنٹ اسپارٹن فٹبال کلب نے جیت لیا۔

سرسید یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی کے ڈائریکٹر اسپورٹس مبشر مختار اور کراچی یونائٹڈ فائونڈیشن کے مارکیٹنگ مینیجر طالب حسین کی نگرانی میں کسٹم پریوینٹیو سروس اینڈ اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ مذکورہ ٹورنامنٹ کے فائنل میں فاتح ٹیم نے دانی فٹبال کلب کو 4-3 سے شکست دی۔اس موقع پرمیزبان یونیورسٹی کے رجسٹرار سید سرفراز علی مہمان خصوصی تھے جبکہ ایڈوائزر ٹو چانسلر سراج خلجی اورایکٹنگ کنوینیئر اسپورٹس قاضی نصرعباس اعزازی مہمان تھے۔ جنکی آمد پر کراچی یونائٹڈ فائونڈیشن کے مارکیٹنگ مینیجر طالب حسین اور آرگنائزنگ کمیٹی کے دیگر ممبران نے پھولوں کے تحائف پیش کیئے اور ان سے ٹیموں اور آفیشلز اور پروگرام میں شرکت کے لیئے مدعو کیئے گئے علی بابا گورنمینٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری کے سینیئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن و سیکریٹری حیدرآباد اولمپک اسپورٹس کمیٹی پرویز احمد شیخ, سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکریٹری عظمت پاشا اور نائب صدر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن و روڈ سیفٹی ایجوکیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر طلعت محمود کا تعارف کرایا۔بعد ازاں سید سرفراز علی نے بال کو کک لگا کر فائنل کا افتتاح کیا۔ فائنل میں میچ میں دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل پیش کیا۔ مقررہ وقت میں مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا۔میچ کا فیصلہ پنالٹی ککس پر ہوا جس میں اسپارٹن کلب نے 4-3 سے کامیابی حاصل کی۔آخر میں مہمان خصوصی سید سرفراز علی،سراج خلجی،قاضی نصر عباس،ڈائریکٹر اسپورٹس مبشر مختار اور طالب حسین نے ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کیئے۔جبکہ ہمایوں کو مین آف دی فائنل،محمد معاز کو بہترین گول کیپر،کاشان کو ٹاپ اسکورر اور معاز کو موسٹ ولیوایبل کھلاڑی کے ایوارڈز دیئے گئے۔ قبل ازیں مہمان خصوصی اور دیگر مہمانوں کو مبشر مختار اورطالب حسین نے یادگاری شیلڈز پیش کیں۔اس موقع پر عظمت پاشا، آصف ظہیر، مس سندس، محمد ندیم اور دیگر بھی موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here