نارکوٹکس کنٹرول کے وفاقی سیکریٹری کا آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کا دورہ

0
906

نارکوٹکس کنٹرول کے وفاقی سیکریٹری کا آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کا دورہ
سیکریٹری اکبر حسین درّانی نے ادارے کی سائینسی اور تحقیقی سرگرمیوں کی تعریف کی
پروفیسر عطا الرحمن اور پروفیسر اقبال چوہدری نے وفاقی سیکریٹری کی ادارے میں آمد کا خیر مقدم کیا
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزارت برائے نارکوٹکس کنڑول کے سیکریٹری اکبر حسین درّرانی نے بدھ کو پاکستان کے معروف تحقیقی ادارے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کا دورہ کیا اور ادارے کے انفرااسٹرکچر اور یہاں کی سائینسی اور تحقیقی سرگرمیوں کی تعریف کی۔
وزیر اعظم پاکستان کی قائم کردہ ٹاسک فورس برائے سائینس اور ٹیکنالوجی کے چیئرمین اور آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سرپرستِ اعلیٰ پروفیسرڈاکٹر عطا الرحمن اور آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری نے وفاقی سیکریٹری کی ادارے میں آمد کا خیر مقدم کیا۔
وفاقی سیکریٹری نے پروفیسرڈاکٹر عطا الرحمن اور پروفیسر اقبال چوہدری کے ساتھ ایک اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں پروفیسر اقبال چوہدری نے ایک پریزینٹیشن کے دوران آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی میں ہونے والے سائینسی اور تحقیقی سرگرمیوں کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں اکبر حسین درّرانی نے بین الاقوامی مرکز کی قومی خدمات اور صنعتوں کو دی جانے والی تحقیقی رہنمائی کی تعریف کی، اور تعلیمی و سائینسی سہولیات اور ریسرچ پرگرام کے لحاظ سے بین الاقوامی مرکز کو ملک کا بہترین ادارہ قرار دیا، مزید برآں انہوں نے وفاقی وزارت کی جانب سے ادارے کے واسطے تمام تر مدد و معاونت کا یقین دلایا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here