ادارہ ترقیات کراچی مظلوم ملازمین کے لئے صدائے حق، بلند کرنے والی سچی وطن پرست لیبر یونین

0
1214

ادارہ ترقیات کراچی مظلوم ملازمین کے لئے صدائے حق، بلند کرنے والی سچی وطن پرست لیبر یونین۔
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) کے ڈی اے سے سن کوٹے سے پابندی خاتمہ اب ضروری ہے ڈیسیس کوٹے پر رہ جانے والے افراد کی بھرتیوں کو ہنگامی بنیادوں پر تقریری یقنی بنائی جائے گذشتہ ماہ لینڈ میں قتل ہونے والے افسران کی فمیلی کو انکے واجبات اور روزگار فوری فراہم کیا جائے کے ڈی اے میں بھرتیوں پر سب پہلے کے ڈی اے ملازمین کا حق ہے۔
سر پرست اعلیٰ وطن پرست لیبر یونین کے ڈی اے سید عمران حسین جعفری
وطن پرست لیبر یونین کے سر پرست اعلیٰ سید عمران حسین جعفری و جنرل سیکٹریری ذشیان ملک نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کے ڈی اے میں سن کوٹے پر بھرتیوں سے فوری خاتمہ چاہتے ہیں بھرتیوں پر سب سے پہلے کے ڈی اے ملازمین کا حق ہے ڈیسیس کوٹے پر رہ جانے والے ملازمین کی فمیلوں کے بچوں کو فوری بھرتی کیا جائے گذشتہ ماہ لینڈ میں ایک واقعہ میں جا بحق ہو جانے والے افسر مرحوم وسیم رضا اور مرحوم وسیم عثمانی کی فیملیوں کے واجبات کی ادائیگی کو فوری یقینی بنایا جائے انکی فمیلی سے ڈیسیس کوٹے پر بھرتیاں کی جائیں۔
معذور کوٹے پر بھی ملازمین کو بھرتیوں کا موقع دیا جائے کے ڈی اے میں کام کرنے والے اسٹاف اور ملازمین کا حق بھرتیوں پر سب سے پہلے ہے اسلئے انتظامیہ پہلے کے ڈی اے ملازمین کے بچوں کو انکا جائز حق دے۔ ہم انتظامیہ سے فوری مطالبہ کرتے ہیں ڈیسیس کوٹے پر رہ جانے والی بھرتیوں کو فوری مکمل کیا جائے ڈیلی ویجیز ملازمین بھی سخت کرب اور اذیت کا شکارہیں ہم انتظامیہ اور منسٹر لوکل گورنمنٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ ان ملازمین کی داد راسی کا فوری بندوبست کیا جائے ہم اپیل کرتے ہیں کہ انتظامیہ ہائی کورٹ میں پیٹیشن دائر کرے اور ماسٹر پلان کے اکاؤئنٹ میں جمع دو ارب سے زائد رقم کی حوالگی کا مطالبہ کرے جو ادارے اور ملازمین کا جائز حق ہے۔تاکہ کے ڈی اے مالی بحران سے باہر آسکے اور گرانٹ سے چھٹکارا حاصل ہو ملازمین طبی سہولیات کے لئے بھی سخت پرشیان ہیں انتظامیہ بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو جلد ممکن بنائیں۔*

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here