سندھ میں وزیر اعظم یوتھ پرگرام کے تحت ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ ( ہاکی )کا آغاز 16 اگست سے کراچی سے شروع ہو گا.

0
629
سر سید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار ایچ ای سی کے ڈائریکٹر اسپورٹس جاوید علی میمن کو یادگاری شیلڈ پیش کررہے ہیں، اس موقع پر سرسید یونیورسٹی کے رجسٹرار سید سرفراز علی، ڈائریکٹر اسپورٹس مبشر مختار اور دیگر بھی موجود ہیں

سرسید یونیورسٹی کے کنوینئیر اسپورٹس قاضی نصر عباس ایچ ای سی کے ڈائریکٹر اسپورٹس انجینئر جاوید علی میمن کو پھولوں کا گلدستہ پیش کررہے ہیں اس موقع پر رجسٹرار سرسید یونیورسٹی کموڈور سید سرفراز علی، سابق اولمپئین حنیف خان، ڈائریکٹر اسپورٹس مبشر مختار اور نعمان الدین بھی
.موجودہیں

سندھ میں وزیر اعظم یوتھ پرگرام کے تحت ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ ( ہاکی )کا آغاز 16 اگست سے کراچی سے شروع ہو گا
کراچی: (اسٹاف رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر اسپورٹس جاوید علی میمن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ گرلز اینڈ بوائز نیشنل ہاکی اسپورٹس لیگ کی میزبانی کے فرائض سرسید یونیورسٹی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی انجام دیگی، سابق انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی مبشر مختار کو لیگ کا نیشنل کوآر ڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ کا مقصد قومی کھیل کو فروغ دینا ہے اور تعلیمی اداروں میں اس کھیل کی اہمیت اجاگر کرنی ہے اس حوالے سے پہلے مرحلے میں پاکستان کے 25 شہروں میں ٹرائلز لئے جائینگے، سندھ میں ٹرائلز کا آغاز 15 اگست سے ہوگا
گزشتہ روز ایونٹ کے حوالے سے سرسید یونیورسٹی میں میٹنگ منعقد کی گئی جس کی صدارت جاوید علی میمن نے کی- میٹنگ میں کراچی کی مختلف جامعات اور کالجز کے ڈی پی ایز شریک ہوئے- جامعہ کراچی کے شعبہ ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کے سربراہ باسط انصاری، سابق ہاکی اولمپئین حنیف خان اور سر سید یونیورسٹی کے کنوینئیر اسپورٹس قاضی نصر نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی انکے علاوہ راشد قریشی، تابانی کالج کے عظمت پاشا، شاہین فاطمہ، رفعت جہاں اور ماجدہ حمید، لسبیلہ یونیورسٹی کے جنید خان سمیت 36 جامعات اور کالجز کے نمائندے بھی میٹنگ میں شریک تھے .
جاوید علی میمن کا کہنا تھا کہ ٹرائلز میں 15 سے 25 سال کی عمر تک کے کھلاڑی شرکت کے اہل ہونگے ، یہ ٹرائلز پورے ملک میں 25 مختلف مقامات پر منعقد کئے جائیں گے تاکہ بنیادی سطح سے کھلاڑی ٹرئلز کا حصہ بنیں اس پلان کے تحت ہر صوبے سے پانچ، پانچ ٹیموں کا انتخاب کرکے پہلے صوبائی سطح پر چیمپئن شپ کا انعقاد ہوگا اسکے بعد فائنل رائونڈ منعقد کیا جائیگا جس میں ہر صوبے کی ایک ٹیم فائنل رائونڈ کا حصہ بنے گی اور فائنل رائونڈ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائیگا
انہوں نے کہا کہ ہاکی کے ٹرائلز درج ذیل مقامات پر لئے جائیں گے، صوبہ سندھ میں کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد اور سکھر. صوبہ بلوچستان میں ڈیرہ مراد جمالی/ سبی/تربت، خضدار، اوتھل، حب، کوئٹہ اور لورا لائی. وفاق، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں میرپور، اسلام آباد، گلگت، مظفرآباد اور اسکردو شامل ہیں. اسی طرح صوبہ خیبر پختونخواہ میں بنوں، سوات، پشاور، ہزارہاعر مردان شامل ہیں صوبہ پنجاب میں راولپنڈی، سیالکوٹ، فیصل آباد، لاہور اور بہاولپور/ملتان شہر شامل ہیں،
آخر میں رجسٹرار سر سید یونیورسٹی سید سرفراز علی نے چانسلر جاوید انوار کی جانب سے تمام مہمانوں کا بلخصوص جاوید علی میمن صاحب کا شکریہ ادا کیا اور سر سید یونیورسٹی کی جانب سے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here