سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی اور کینرڈ کالیج برائے خواتین لاہور کے درمیان معاہدے پر دستخط

0
676

سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی اور کینرڈ کالیج برائے خواتین لاہور کے درمیان معاہدے پر دستخط
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی اور کیننرڈ کالیج برائے خواتین لاہورکے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ معاہدے کے تحت دونوں ادارے ایک دوسرے کے ساتھ تعلیمی تبادلے ، کانفرنس ، سپموزیم اور سیمینارز کامشترکہ انعقادکرینگے۔
معاہدے پر ایس ایم آئی یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن اور اور کیننرڈ کالیج برائے خواتین پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ ڈیوڈ نے دستخط کیے۔ اس موقع پر خواتین کو موثر بنانے کیلئے باہمی طور پر اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔ جبکہ مختلف سرگرمیوں کیلئے دونوں اداروں کے اکیڈیمیشنز کے درمیان روابط کو بھی فروغ دیا جائے گا۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن نے کہا کہ ہمارے ملک میںبے تحاشا نجی اور سرکاری جامعات ہیں جو کہ طالبعلموں اور معاشرے کیلئے بہترکام کرسکتے ہیں، انہوں نے مہمانوں کواس ادارے کی تاریخی اہمیت اور سندھ مدرستہ الاسلام کے سابق طالبعلموں کی پاکستان کیلئے کی گئی جدوجہد اور کاوشوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
کینرڈ کالیج کی پرنسپل پروفیسر رخسانہ ڈیوڈ نے کہا کہ بھی اپنے کالج کی تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا اور سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کی جانب سے متعدد اداروں کےس ساتھ تعلق قائم کرنے کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here