بیرسٹر سید ایم رضا کلف پاکستان کے خصوصی نمائندہ برائے امریکہ و کینیڈا مقرر

0
473
کلف پاکستان کے صدر مجیب الرحمان خان سید قلب محمد کے ہمراہ بیرسٹر سید ایم رضا کو اجرک اور تعریفی اسناد پیش کررہے ہیں

بیرسٹر سید ایم رضا کلف پاکستان کے خصوصی نمائندہ برائے امریکہ و کینیڈا مقرر
پاکستانی ثقافت،ادب کا مثبت تاثر پوری دنیا میں پھیلانا چاہتے ہیں ،صدر مجیب الرحمان خان
کراچی:(اسٹاف رپورٹر ) کلچرل لیٹریری انٹرنیشنل فرینڈز فورم کے صدر مجیب الرحمان خان نے کینیڈا میں مقیم بیرسٹر سید ایم رضا کو فورم کا نمائندہ خصوصی برائے امریکہ و کینیڈا مقرر کردیا انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے سید ایم رضا طویل عرصے سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں ان کا کلف پاکستان کا نمائندہ بننا خوش آئند ہے اس سے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل ہونے میں مثبت پیش رفت ہونے کے ساتھ ملک کا مثبت تاثر بھی ان دو ممالک میں اجاگر ہوگا۔مجیب الرحمان کا کہنا تھا کہ کلف محدود وسائل کے باوجود اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے سید ایم رضا کو نئی ذمہ داریاں دینا بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے بیرسٹر سید ایم رضا نے کلف پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایمانداری،محنت کے فلسفے پر چلتے ہوئے ہی ملک سے مشکلات کا خاتمہ ممکن ہے بیرون ملک میں موجود پاکستانیوں کی مدد کرنا زندگی کا مشن ہے کوشش ہوگی کہ اپنی ذمہ داری کو بھرپور انداز سے انجام دے سکوں مجیب الرحمان ،سید قلب محمد بے لوث اور بلامعاوضہ اس ملک کی معاشی،ثقافتی اور ادبی بقاء کے لئے لڑ رہے ہیں جس کےلئے ہم سب کو ان کا ساتھ دینا ہوگا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here