ابوظبی ٹی 10 کی ٹکٹس کی فروخت کا آغاز، کم سے کم ٹکٹ 20 درہم میں دستیاب

0
551

ابوظبی ٹی 10 کی ٹکٹس کی فروخت کا آغاز، کم سے کم ٹکٹ 20 درہم میں دستیاب
ابوظبی:(اسٹاف رپورٹر) ابوظبی ٹی 10 کا سب کو بے صبری سے انتظار ہے اس کے انعقاد میں اب چند ہی روز رہ گئے ہیں۔ ٹورنامنٹ کےلئے ٹکٹوں کی فروخت بھی 15 نومبر سے شروع ہوچکی ہے جو کیو ٹکٹ کے ذریعے فروخت کئے جارہے ہیں۔ اور اس کی کم سے کم قیمت 20 درہم مقرر کی گئی ہے اس میں آپ کو دیکھنے کو ملے گی دنیا کی بہترین کرکٹ۔ ٹکٹ انفرادی، فیملی اور کارپوریٹ مہمانداری کی شکل میں دستیاب ہیں۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 23 نومبر کو جبکہ فائنل مقابلہ 4 دسمبر کو ہوگا۔ سیزن میں 8 ٹیمیں شریک ہیں ۔ پہلا مقابلہ کیرن پولاڈ کی قیادت میں نیویارک اسٹرائیکرز کا بنگلہ ٹائیگرز کے ساتھ ہوگا جس کی قیادت شکیب الحسن کررہے ہیں۔ پاکستان کے محمد عامر بھی بنگلہ ٹائیگرز کا حصہ ہے۔ اسی روز دوسرا مقابلہ دفاعی چیمپیئن دکن گلیڈیئٹرز اور ٹیم ابوظبی کے درمیان ہوگا۔ اس موقع پر ابوظبی ٹی 10 کے سی او او راجیو کھنہ نے کہا کہ ہم کرونا ضابطوں سے آگے بڑھے ہیں اور شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں شائقین کی بحفاظت واپسی ہورہی ہے۔ جو انتہائی مسرور کن ہے۔ اس بار شائقین کو وہ کرکٹ دیکھنے کو ملے گی جس کا انہیں پہلے تجربہ نہیں ہوا ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here