حکومت سندھ ہاکی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت کراچی ہاکی ایسوسی ایشن اور انڈس یونیورسٹی کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوگئے۔

0
847

حکومت سندھ ہاکی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت کراچی ہاکی ایسوسی ایشن اور انڈس یونیورسٹی کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوگئے۔
معاہدے کے تحت انڈس یونیورسٹی کے ایچ اے کی ٹیکنیکل معاونت سے بوائز اینڈ گرلز ہاکی ٹیم بنائے گا
کے ایچ اے انڈس یونیورسٹی کی ٹیم کو ٹریننگ کے لئے اسپورٹس کمپلیکس مفت فراہم کرے گا۔
مشن قومی کھیل کی بحالی میں انڈس یونیورسٹی کا جڑ نا تعلیمی اداروں میں کھیل کے بند دروازے کھلنے کا سبب بنے گا، سیدہ شہلا رضا
کے ایچ اے کے کارنامے جان کر انڈس یونیورسٹی کی ٹیموں کو میرٹ کی بنیاد پر اسکالر شپ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت سندھ کا پروگرام ہاکی ڈویلپمنٹ وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے کھیل ارباب لطف اللہ اور سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز اختر عنایت بھرگڑی کا ویژن ہے، اس پروگرام کے تحت انڈس یونیورسٹی کے ساتھ معاہدہ طے پانہ تعلیمی اداروں میں ہاکی کی بحالی کی جانب پہلا قدم ثابت ہوگا، حیدر حسین
کراچی:( اسپورٹس رپورٹر) حکومت سندھ کے پروگرام “بحالی ہاکی” کے تحت کراچی ہاکی ایسوسی ایشن اور انڈس یونیورسٹی کے درمیان طلبا و طالبات کی ہاکی ٹیم بنانے پر اتفاق ہوگیا، انڈس یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب میں کے ایچ اے اور انڈس یونیورسٹی کے درمیان ایک ایم او یو پر دستخط ہوئے، کراچی ہاکی ایسوسی کی جانب سے صوبائی وزیر ترقی نسواں، پی ایچ ایف وومن ونگ سندھ کی جنرل منیجر و چیئرپرسن کے ایچ اے سیدہ شہلا رضا، حکومت سندھ کی جانب سے محکمہ کھیل کے کوآرڈینیٹر برائے ہاکی ڈویلپمنٹ پروگرام، سابق انٹرنیشنل ہاکی پیلئر و سیکریٹری کے ایچ اے سید حیدر حسین، انڈس یونیورسٹی کے چانسلر خالد امین اور رجسٹرار انڈس یونیورسٹی یاسر آمین نے معاہدے پر دستخط کئے۔
تقریب میں کے ایچ اے کے پیٹرن انچیف میجر جنرل ریٹائرڈ ستارہ امتیاز (ملٹری) طارق حلیم سوری، چیئرمین کے ایچ اے گلفراز خان، صدر کے ایچ اے ڈاکٹر جنید علی شاہ، ہاکی لیجنڈز اولمپیئنز حنیف خان، افتخار سید، ناصر علی،وسیم فیروز احمد عالم، معروف اسپورٹس اینکرز مرزا اقبال بیگ، یحییٰ حسینی، محمد آصف خان، شہزادہ معین، اسپورٹس جرنلسٹس اصغر عظیم، زبیر نذیر خان، انتخاب علی، محمود ریاض، جاوید اقبال، کے ایچ اے نائب صدور ڈاکٹر ایس اے ماجد، ایس ایس پی اعجاز الدین، کے ایچ اے ڈسپلنری کمیٹی کے چیئرمین میجر شاہ نواز۔ لیگل ایڈوائزر کے ایچ اے بیرسٹر عامر عزیز انٹرنیشنل کمنٹیٹر ریاض الدین، مجلس عاملہ کے ارکان پرویز اقبال، محسن علی خان، فیصل اسمعیل، ابوذر امراؤ اور دیگر اہم شخصیات سمیت طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔
معاہدے کے مطابق انڈس یونیورسٹی حکومت سندھ کے پروگرام ہاکی ڈویلپمنٹ کے تحت طلبہ و طالبات کی ٹیمیں تشکیل دے گا، جبکہ کے ایچ اے انڈس یونیورسٹی کی ٹیموں کی تشکیل کے لئے ٹیکنکل معاونت سمیت پریکٹس کے لئے کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس مفت فراہم کرے گا.
اس موقع پر خطاب کے دوران سیدہ شہلا رضا کا کہنا تھا کہ ہاکی کی خدمت میں سندھ دیگر تمام صوبوں سے آگے ہے، جس طرح حکومت سندھ نے ہاکی فیڈریشن کو سپورٹ کیا ہے خواہش ہے کہ دیگر صوبے بھی آگے آئیں، مشن قومی کھیل کی بحالی میں انڈس یونیورسٹی کا جڑ نا تعلیمی اداروں میں کھیل کے بند دروازے کھولنے کا سبب بنے گا۔ یونیورسٹی کے چانسلر خالد امین اور ان کی پوری ٹیم آج سے مشن ہاکی کی بحالی کا حصہ ہیں، حکومت سندھ کی جانب سے انڈس یونیورسٹی کا شکریہ ادا کرتی ہوں، انڈس یونیورسٹی کے چانسلر خالد امین نے اپنے خطاب میں کہا کہ کے ایچ اے کے کارنامے جان کر انڈس یونیورسٹی کی ٹیموں کو میرٹ کی بنیاد پر اسکالر شپ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا تو سوچ رہا تھا کہ یہ پریکٹس کہاں کریں گے تاہم یہ مشکل بھی حیدر حسین نے حل کردی، تعلیمی اداروں میں شعبہ کھیل کا بحال ہونا بہت ضروری ہے۔ آج یونیورسٹی میں دنیائے ہاکی کے عظیم ستارے ایک ساتھ جگمگا رہے ہیں۔ اولمپئنز کی ایک ساتھ آمد سے یقینی طور پر طلبہ ہاکی کی جانب راغب ہونگے اس موقع پر چانسلر نے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے کوچ ارشد صدیقی کو انڈس یونیورسٹی کے ہاکی کوچ کی حیثیت سے تقرری نامہ بھی دیا، محکمہ کھیل حکومت سندھ کے کوآرڈینیٹر و سیکریٹری کے ایچ اے حیدر حسین کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کا پروگرام ہاکی ڈویلپمنٹ وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے کھیل ارباب لطف اللہ اور سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز اختر عنایت بھرگڑی کا ویژن ہے، ان کے ویژن کے تحت انڈس یونیورسٹی کے ساتھ معاہدہ طے پانہ تعلیمی اداروں میں ہاکی کی بحالی کی جانب پہلا قدم ثابت ہوگا صوبائی حکومت کے پروگرام ہاکی ڈویلپمنٹ کے ساتھ جڑنے پر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن انڈس یونیورسٹی کے جانسلر خالد امین رجسٹرار یاسر امین سمیت یونیورسٹی کی پوری ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ یونیورسٹی کی ٹیم کو نہ صرف ٹیکنیکل معاونت فراہم کریں گے بلکہ پریکٹس کے لئے کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس مفت حاضر ہے.
تقریب کے اختتام پر سیدہ شہلا رضا نے خالد امین کو کے ایچ اے کی جانب سے سوینئر پیش کیا جبکہ انڈس یونیورسٹی نے تمام مہمان گرامی کو یادگاری سرٹیفکیٹ پیش کئے گئے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here