سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسیشن عملی طور پر کھیل کے فروغ کیلئے کام کر رہی ہے دیگر صوبوں میں بھی جلد ٹریننگ کیمپ منعقد کیے جائے گے۔ سید اسرار الحسن عابدی پریذیڈنٹ پاکستان سیپاک ٹاکرا فیڈریشن

0
1415

سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسیشن عملی طور پر کھیل کے فروغ کیلئے کام کر رہی ہے دیگر صوبوں میں بھی جلد ٹریننگ کیمپ منعقد کیے جائے گے۔ سید اسرار الحسن عابدی پریذیڈنٹ پاکستان سیپاک ٹاکرا فیڈریشن
جلد ہی سندھ کے تمام ڈیویژن میں کیمپ منعقد کیئے جائے گے۔ عامر کفایت کوآرڈینیٹر سندھ
میرپور خاص میں کیمپ لگانے سے ڈیویژن میں کھیل کو فروغ ملے گا۔ شہزاد خان کوآرڈینیٹر میرپور خاص
کراچی :(اسٹا ف رپورٹر) سندھ سپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن کے ذیر اہتمام میرپورخاص سپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن ،سندھ گیمز ایسوسی ایشن،پاکستان اسپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن کے تعاون سے میرپورخاص میں بھرگھڑی اسکول کے گراونڈ میں دو روزہ سپاک ٹاکرا تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 50سے ذائدگرلز اینڈ بوائز کھلاڑیوں نے حصہ لیا،کیمپ کے سپروائزر انٹر نیشنل کوچ عثمان ذبیر اورعزیز الدین نے سپاک ٹاکرا فیڈریشن کے صدر سید اسرار الحسن عابدی کی نگرانی میں تربیتی کیمپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو سپاک ٹاکرا کھیل کے رولز کورٹ کی میجرمینٹ کے بارے میں بتایا جبکہ ان کے ساتھ قومی سطح کے کو چ بھی موجود تھے،کیمپ سے قبل سندھ کیمٹی کی میٹنگ ھلال احمر سوساٹی حال میں فیڈریشن کے صدر سید اسرار الحسن عابدی کی صدارت میں منعقد ہوئے سندھ کے کوآرڈینٹر عامر کفایت نے بتایا کہ میرپورخاص کے بعد حیدرۤباد،نواب شاہ، سکھر، لاڑکانہ میں بھی تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا جائے تاکہ سال 2021ء کے فروری میں سندھ چیمپیئن شپ کا انعقاد بھرپور انداز میں کیا جائے گا اس چیمپیئن شپ سے اچھے کھلاڑے سندھ کی سطح پرروشناس ہوکر ملک کا نام روشن کریں گے، انھوں کہاکہ کھلاڑیوں کو بھرپور انداز میں ان تربیتی کیمپوں سے فائدہ اٹھنا چائے تاکہ مستقبل کے اچھے کھلاڑی بن سکین، اس موقع پاکستان سپاک ٹاکرا فیڈریشن کے صدر سید اسرار الحسن عابدی نے کہا کے ملک بھر خاص کر سندھ کے اچھے کھلاڑیوں کو سامنے لانے کے لئے تربیتی کیمپ اپنی مدد آپ کے تحت لگائے جارہے ہیں جس میں حکومتی سطح پر کوئی سرپرستی نہیں ہے، انھوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کو سامنے رکھتے ہوئے نوجوانوں کو کھیلوں کی تربیت فراہم کر رہے ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا،اس موقع پرمیرپورخاص کے کوآرڈینٹر شہزاد احمد خان نے سید اسرار الحسن عابدی اور دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن کا تعاون اسی طرح جاری رہا تو انشاء اللہ میرپورخاص سے اچھے کھلاڑی سامنے آئیں گے،تربیتی کیمپ کے موقع پر پاکستان اسپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن کے سندھ کے کوآرڈینٹر شبر گل،میرپورخاص کی معروف اسپورٹس شخصیات خلیل راجپوت عرف بھایا، رئیس احمد خان،عبید بکالی نائب صدر پاکستان سیپاک ٹاکرا فیڈریشن،فیصل سلیم خان سینئر وائس پریذیڈنٹ کراچی سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن،خاور احمد کوآرڈینیٹر کراچی،افشین فیصل چئیرپرسن کراچی وومینز ونگ،فریحہ عاقب آفیشل،زوہیر علی لودھی سیکرٹری ٹیکنیکل کمیٹی اور دیگر موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here