شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی کوبین الاقوامی معیار کے مطابق ذرائع ابلاغ کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جارہاہے۔ڈاکٹر خالد عراقی

0
1566

شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی کوبین الاقوامی معیار کے مطابق ذرائع ابلاغ کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جارہاہے۔ڈاکٹر خالد عراقی
اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک نارتھ امریکہ کے چیف آپریٹنگ آفیسر آصف جمال کی منگل کے روز شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی سے ان کے دفتر میں ملاقات۔دوران ملاقات شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمو دعراقی نے شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی میں ہونے والی تدریسی وتحقیقی سرگرمیوں سے آصف جمال کو آگاہ کرتے کہا کہ دیگر شعبہ جات کی طرح شعبہ ابلاغ عامہ کو بھی بین الاقوامی معیار کے مطابق ذرائع ابلاغ کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جارہاہے جس کا ثبوت شعبہ ہذا میں ٹی وی لیب اور ریڈیوٹرانسمیشن کی شروعات ہے۔
چیف آپریٹنگ آفیسر آصف جمال نے شعبہ ابلاغ عامہ میں ٹی وی لیب اور ریڈیوٹرانسمیشن کو خوش آئند قراردیتے کہا کہ اس سے طلبہ کو سیکھنے کے بہترین مواقعوں کے ساتھ ساتھ عملی طور پر کام کرنے کے مواقع بھی میسر آئیں گے انہوں نے اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کی جانب سے شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی کو جدید خطوط پر استوار کرنے اورنصاب کی شکیل اور اساتذہ وطلبہ کوعملی تربیت فراہم کرنے کے لئے بھر پورتعاون کی بھی پیشکش کی تاکہ انہیں قومی اور بین الاقوامی نشریاتی اداروں میں دوران ملازمت کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہاکہ میڈیا ایک وسیع تر اورموثرترین ذریعہ ابلاغ ہونے کی وجہ سے معاشرے کا اہم جزو بن گیا ہے اور ہمیں اس کی اہمیت وافادیت کو مد نظررکھتے ہوئے اس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے جو بین الاقوامی معیار سے مطابقت رکھتاہواور اس کے لئے تدریسی عمل کے ساتھ ساتھ عملی تربیت بھی ناگزیر ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here