مکسڈ مارشل آرٹس خواتین کیلئے بچاؤ کا بہترین ذریعہ ہیں،بینش عابدی

0
669
کلف پاکستان کے صدر مجیب الرحمان خان بینش عابدی،مہ جبین سردار،سید قلب محمد کے ہمراہ بوشی بان فائٹر ڈین کلب کے سی ای او شعیب مجاہد بٹ کو تعریفی اسناد پیش کررہے ہیں۔

مکسڈ مارشل آرٹس خواتین کیلئے بچاؤ کا بہترین ذریعہ ہیں،بینش عابدی
لڑکیوں کے دفاع کاسنجیدگی سے سوچنا ہوگا،بوشی بان فائٹرڈین کلب کے دورے پر گفتگو
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل کوآڈینیٹر اور ترجمان کلچرل لیٹریری انٹرنیشنل فرینڈز فورم (کلف پاکستان)بینش عابدی کا کہنا ہے کہ مکسڈ مارشل آرٹس خواتین کیلئے خود کے بچاؤ کا بہترین ذریعہ ہیں لڑکیوں کے والدین زیور جمع کرنے کے بجائے بچیوں کو سلیف ڈیفنس کی مکمل تربیت دلوائیں۔جدید دور کے تقاضوں اور تعلیم کی اہمیت کو نظر انداز کرنا ممکن نہیں لیکن خواتین کے دفاع کیلئے بھی ہمیں سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بوشی بان فائٹرڈین کلب کے دورے کے موقع پر خصوصی گفتگو میں کیا۔اس موقع پر کلب کے سی ای او شعیب مجاہد بٹ،کلف پاکستان کے صدر مجیب الرحمان خان، سید قلب محمد، شہزاد جعفری، امان اللہ،مہ جبین سردار و دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو کراٹے،مارشل آرٹ،کک باکسنگ اورایم ایم اے کیج فائٹنگ جیسے کھیلوں کی سرپرستی کرنی چاہیے شعیب بٹ اپنی مدد آپ کے تحت بہترین کام کررہے ہیں۔پاکستان میں اسپورٹس اسپانسرز اور حکومتی توجہ کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا۔کراچی کیج فائٹنگ لیگ کے سربراہ شعیب بٹ نے کہاکہ بوشی بان فائٹر ڈین کلب میں کھلاڑیوں کیلئے تمام سہولیات مہیا کی گئیں ہیں لوگوں کو گھروں سے نکال کراسپورٹس کی طرف راغب نہیں کرسکتے بغیر کسی تشہیری ادارے کے مدد کے بغیر اتنا بڑا کلب چلانا مشکل کام ہے۔مکسڈ مارشل آرٹ ایک محنت طلب اسپورٹس ہے کھلاڑیوں کو اپنی راہ متعین کرنے کیلئے خود آگے آنا ہوگا۔ صدر کلف پاکستان مجیب الرحمان خان نے کہا کہ شعیب بٹ، مہ جبین سردار جیسے افراد ملک کو ملت کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔موجودہ حالات میں اسپورٹس اور ثقافت کے ذریعے ہی ملک کا نا م روشن کیا جاسکتا ہے۔
کیپشن،کلف پاکستان کے صدر مجیب الرحمان خان بینش عابدی،مہ جبین سردار،سید قلب محمد کے ہمراہ بوشی بان فائٹر ڈین کلب کے سی ای او شعیب مجاہد بٹ کو تعریفی اسناد پیش کررہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here