سندھ کالج گیمز ایتھلیٹکس:نیشنل کالج ایوننگ نے میدان مار لیا

0
755
انٹر کالجیٹ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں کامیاب ایتھلیٹس کو سید گوہر رضا اور وسیم ماجد شیلڈ دے رہے ہیں ،ماجدہ حمید اور دیگر بھی موجود ہیں

سندھ کالج گیمز ایتھلیٹکس:نیشنل کالج ایوننگ نے میدان مار لیا
100،200اور400 میٹرز میں عائشہ باوانی کالج ایوننگ کی برتری
ایس آر ای مجیدنے دوسری اور عائشہ باوانی کالج نے تیسری پوزیشن حاصل کی
کراچی:(اسپورٹس رپورٹر) چوتھے سندھ کالج گیمز کے سلسلے میں منعقدہ انٹر کالجیٹ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں نیشنل کالج ایوننگ نے میدان مار لیا جبکہ ایس آر ای مجید نے دوسری اور عائشہ باوانی ایوننگ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کراچی سینٹر پر منعقدہ انٹر کالجیٹ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں 100میٹرز میں عائشہ باوانی کالج کے ایم شیراز نے 11:58سیکنڈز کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا ۔ 200میٹرز میں بھی ایم شیراز نے ہی 23:01سیکنڈ ز کے ساتھ پہلی پوزیشن پائی ،ایم شیراز نے ہی 400میٹرز میں 52:05سیکنڈز کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا ۔ 800میٹرز میں نیشنل کالج ایوننگ کے کمال خان نے 2:20:00 سیکنڈز کے ساتھ پہلی ،1500میٹرز میں بھی کمال خان نے 4:17:00منٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ 5000میٹرز میں نیشنل کالج ایوننگ کے فیاض 20:10:03منٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے ۔ 4×100میٹرز ریلے میں نیشنل کالج کے کمال ،فیاض ،سریش اور بلال نے 50:98سیکنڈ ز کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا ۔ شاٹ پٹ میں ملیر کینٹ کالج کے احمد سفیر نے 8:77میٹرز ،ڈسکس تھرو میں ایس آر ای مجید کالج کے اطہر عظیم نے 16:25میٹرز کے ساتھ اور جیولن تھرو میں نیشنل کالج کے کمال خان نے 39:50میٹرز کے ساتھ ،لانگ جمپ میں ایس آر ای مجید کے اسد جبار نے اور ہائی جمپ میں گورنمنٹ ڈگری کالج گلستان جوہر کے دبیر نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ اختتامی تقریب میں سینئر ڈائرکٹر اسپورٹس سید گوہر رضا ،ڈائرکٹر اسپورٹس کراچی انٹر میڈیٹ بورڈ طارق ابرار اور جناح کالج کے ڈائرکٹر اسپورٹس وسیم ماجد نے کامیاب ایتھلیٹس میں میڈلز تقسیم کئے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here