محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانی و ہیومن ریسورسیس ساجد طوری سے ملاقات کی۔

0
1052

محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانی و ہیومن ریسورسیس ساجد طوری سے ملاقات کی۔
اسلام آباد:(نمائندہخصوصی) محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانی و ہیومن ریسورسیس ساجد طوری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں وزراء کے مابین محکمہ محنت سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سعید غنی نے 18 ویں ترمیم کے بعد محکمہ محنت صوبوں کے ماتحت ہونے کے باوجود تاحال ورکر ویلفیئر فنڈ اور ای او بی آئی مکمل طور پر صوبوں کے حوالے نہ کئے جانے پر صوبوں کے تحفظات کا اظہار کیا۔ سعید غنی نے کہا کہ صوبہ سندھ نے ورکر ویلفیئر بورڈ سمیت دیگر لیبر کے قوانین بنا لیئے ہیں اور اب ہم تمام ذیلی محکموں کو ایک چھتری تلے لے جانے کے حوالے سے قانون سازی چاہتے ہیں تاہم ورکرز ویلفیئر فنڈ اور ای او بی آئی کی صوبوں کو سپردگی نہ کئے جانے کے باعث قانون سازی تعطل کا شکار ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر ساجد طوری نے صوبائی وزیر سعید غنی کو یقین دہانی کروائی کہ اس سلسلے میں جلد ہی تمام صوبوں سے مشاورت کے بعد مسائل کو حل کرلیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here