تیارہو جائیں، ماردھاڑ کی کرکٹ ٹی ٹین لیگ کاآغازکل سےہورہا ہے

0
1252

تیار ہو جائیں، ماردھاڑ کی کرکٹ T10 لیگ کاآغازکل سےہورہا ہے
ابوظہبی:(اسٹاف رپورٹر) کرس گیل ، بین ڈنک، شاہد آفریدی ، محمد حفیظ ، شعیب ملک ،محمد عامر، شرجیل خان ، محمد نبی، کرس جورڈن، ڈیوڈ ویز، ایلیکس ہیلز، پولارڈ ، براووسمیت سپر سٹارز کی بہت بڑی تعداد ابوظہبی ٹی 10 لیگ کی آٹھ ٹیموں میں شامل ہے.
پورا میچ ڈیڑھ گھنٹے میں ختم ، کرکٹ میں اس سے بہتر تفریح اور کیا ہو گی کہ 28 جنوری سے 6 فروری تک شیخ زید سٹیڈیم ابو ظہبی میں 8 فرنچائز ٹیمیں 29 میچز کھیلیں گی ۔ان آٹھ ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ ہر ٹیم 31 جنوری تک اپنے گروپ میں دوسری ٹیموں سے ایک ایک میچ کھیلے گی ، یکم فروری سے چار فروری تک گروپ اے کی ٹیمیں گروپ بی کی تمام ٹیموں سے کراس ایک ایک میچ کھیلیں گی اور اس کے بعد پانچ اور چھ فروری کو پلے آف اور فائنل ہو گا ۔ یوں دس روز میں ٹورنامنٹ ختم ہو جائے گا ۔
گروپ اے ، بنگلہ ٹائیگر ز، دلی بلز، مراتھا عریبین اور ناردرن واریئرز
گروپ بی ، دکن گلیڈی ایٹرز، پونے ڈیولز، قلندرز اور ٹیم ابوظہبی
پہلے دن کے میچز
ابوظہبی T10لیگ کے پہلے دن 28 جنوری کو تین میچز ہوں گے ، مراتھاعریبینز ، ناردرن واریئرز سے پاکستان کے وقت کے مطابق سہ پہر پانچ بجے کھیلے گی ، دکن گلیڈی ایٹرز کا پونے ڈیولز سے مقابلہ پاکستان کے وقت کے مطابق شام سوا سات بجے ہو گا ، تیسرے میچ میں قلندرز اور ٹیم ابوظہبی پاکستان کے وقت کے مطابق رات ساڑھے نو بجے آمنے سامنے آئیں گے – ( اس ٹورنامنٹ کا پورا شیڈول اس پوسٹ کے ساتھ اٹیچ ہے ، دیکھنے کے لئے تصاویر کو کلک کریں.
ابوظہبی ٹی 10 لیگ کا کونسا ایڈیشن ہے اور دفاعی چیمپئن ٹیم کون ہے؟
اس سال ٹورنامنٹ کا چوتھا ایڈیشن ہے اور اس ایونٹ کی دفاعی چیمپئن ٹیم “ مراتھاعریبینز “ ہے۔
میچز کس ٹی وی چینل پر دیکھ سکتے ہیں؟
پاکستان میں شائقین کرکٹ Ten سپورٹس پر، بھارت میں سونی سپورٹس ، بنگلہ دیش میں چینل 9 ، یو کے میں اے آر وائی فیملی اورکینیڈا ، امریکہ willow ٹی وی پر دیکھ سکتے ہیں ۔
میچز کب سے کب تک کھیلے جائیں گے؟
ہر میچ کا دورانیہ صرف 90 منٹ ہے ، اس لئے ہفتہ کے دن چار اور باقی دنوں میں تین تین میچز کھیلے جائیں گے ۔
کس ٹیم میں کون سے انٹرنیشنل کرکٹرشامل ہیں ؟
1/ مراتھا عریبینز
محمد حفیظ ، لاری ایوانز ، مصدق حسین، تسکین احمد ، پراوین تامبے، ایشان ملہوترا، سومپل کامی ، عبدالشکور ، معروف مر چنٹ، مختار علی
آئیکون پلیئر : شعیب ملک
2/ قلندرز
بین ڈنک ، سہیل تنویر ، آصف علی ، ٹام بینٹن ، کرس جورڈن، سمیت پٹیل ، فل سالٹ، سلطان احمد ، حسن علی ، سہیل اختر ، شرجیل خان
آئیکون پلیئر : شاہد آفریدی
3/ ٹیم ابو ظہبی
کرس مورس ، ایلیکس ہیلز، لیونارڈو جولین ، نجیب اللہ زرد ان ، لیوک رائٹ ، آوشکا فرنینڈو، روہن مصطفی ، ہیدن والش جونیئر، بین کاکس، عثمان شنواری ، نوین الحق ، جو کلارک ، بین ڈکٹ
آئیکون پلیئر : کرس گیل
4/ دکن گلیڈی ایٹرز
اعظم خان ، محمد شہزاد ، کیرون پولارڈ ،عمران طاہر ، ظہور خان ، کولن انگرام، بھانوکا راجہ پاسکا، پراشانت گپتا، ونندو ہسارنگا، روی رامپال، امتیاز احمد
آئیکون پلیئر : سنیل نارائن

5/ پونے ڈیولز
محمد عامر ، سیم بلنگز ، اجنتھا مینڈس ، اردوس ولین ، چمیرا کاپوگیدیرا، ڈیوون تھامس، درویش رسولی، دنیش کمار ، کرن کے سی ، تھیسارا پریرا، چیڈوک والٹن
آئیکون پلیئر : تھیسارا پریرا
6/ دلی بلز
روی بوپارا، محمد بنی ، وقاص مقصود، ایون لیوس، آویش خان،علی خان، دشمانتھا چمیرا، شرفین ردرفورڈ ، ایڈم لتھ ، داسن شناکا ، رحمان اللہ گرباز ، فائدل ایڈ ورڈ ز ، عماد بٹ ، ٹام ایبل ، شیراز احمد
آئیکون پلیئر : ڈوین براوو
7/ بنگلہ ٹائیگر ز
جانسن چارلس ، مجیب الرحمان ، چراغ سوری ، ٹام مورز ، آندرے فلیچر ، قیس احمد ، ڈیوڈ ویز ، جارج گارٹن ، محمد عرفان ، مہدی حسن، نور احمد ، ایڈم ہوز، آریان لاکڑا ، عفیف حسین
آئیکون پلیئر : ایسورو ُادانا
8/ ناردرن واریئرز
فیبیان ایلن ، وین پارنیل ، رومن پاؤل ، وہاب ریاض ، عامر یامین، ریاض ایمرت، نکولس پوران ، لینڈل سمنز، جنید صدیق ، انش تیندن، برینڈن کنگ
آئیکون پلیئر : آندرے رسل
ٹی 10 سب سے مقبول فارمیٹ کیوں ہے ؟
پہلے تین ایڈیشنز کے کامیاب انعقاد کے بعد چوتھا ایڈیشن کل سے شروع ہو رہاہے ، دس، دس اووروں کا یہ میچ مار دھار سے بھرپور ہوتا ہے اور شائقین کرکٹ بالکل بور نہیں ہوتے ہیں ۔ ہر سائیڈ کو 45 منٹ میں اپنے دس اوورز مکمل کرنا ہوتے ہیں اور 90 منٹ میں گیم ختم ہو جاتی ہے ۔ یوں اس فارمیٹ کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور ابوظبی میں یہ میلہ 28 جنوری سے سجنے کو ہے۔ تمام ٹیموں کا اسکواڈ آپ کے سامنے ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here