ٹی وی چینل’’ انڈس نیوز‘‘ کی بندش پر شدید مذمت کی ہے،پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یوجے)

0
1036

ٹی وی چینل’’ انڈس نیوز‘‘ کی بندش پر شدید مذمت کی ہے،پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یوجے)
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یوجے) نے ٹی وی چینل’’ انڈس نیوز‘‘ کی بندش پر شدید مذمت کی ہے۔ جب کہ پی ایف یو جے کی کال پر کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) نے جمعرات 16ستمبر کو سہہ پہر 4بجے کراچی پریس کلب کے سامنے انڈس نیوز کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا اعلان کردیا۔ پی ایف یوجے کے صدر جی ایم جمالی اور سیکریٹری جنرل رانا محمد عظیم نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ انڈس نیوز کو اچانک بند کر کے سیکڑوں صحافیوں اور کارکنوں کو بے روزگار کر دیا گیا۔جب کہ چینل کے مالک لینڈ مافیا سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیت نے پہلے بھی ایک ٹی وی چینل’’ آپ نیوز‘‘ کو بند کرکے ہزاروں صحافیوں اور کارکنوں کو بے روزگار کیا تھا، مگر افسوس کہ پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے)سمیت مالکان کی تمام تنظیمیں اس پر خاموش ہیں، کیا انہیں نظر نہیں آتا کہ یہ آزادی صحافت پر حملہ ہے! اسی طرح پارلیمنٹ ہائوس کے باہر احتجاج کر کے کسی کے مفادات کو تحفظ دینے والے بھی اس پر چین کی بانسری بجا رہے ہیں۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ پی ایف یو جے 16 ستمبر سے ملک بھر میں انڈس نیوز کی بندش اور کارکنوں کی جبری برطرفیوں پر احتجاج کا سلسلہ شروع کرے گی۔ دریں اثناء کے یو جے کے صدر اعجاز احمد اور جنرل سیکریٹری عاجز جمالی نے ایک مشترکہ بیان میں انڈس نیوز کی بندش پر شدید مذمت کرتے ہوئے اسے صحافیوں اور کارکنوں کا معاشی قتل قرار دیا۔انہوں نے اعلان کیا کہ پی ایف یو جے کی کال پر کے یو جے کے تحت جمعرات 16 ستمبر کو سہہ پہر 4بجے کراچی پریس کلب کے سامنے بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے اپیل کی کہ احتجاجی مظاہرے میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرک

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here