چیف آف نیول اسٹاف شوٹنگ چیمپئن شپ میں سرسید یونیورسٹی کے طالبات ایشاء اور نورعین نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا

0
703

چیف آف نیول اسٹاف شوٹنگ چیمپئن شپ میں سرسید یونیورسٹی کے طالبات ایشاء اور نورعین نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا ۔
سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار نے دونوں طالبات کو نقد انعامات سے نوازا ۔
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) چیف آف نیول اسٹاف شوٹنگ چیمپئن شپ برائے 2022ء میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے پر سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی طالبات ایشاء محمد فیاض اور نور عین شاہ کے اعزاز میں تقریب پزیرائی کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار نے دونوں طالبات کو نقد انعامات سے نوازا ۔ تقریب کے شرکاء میں سرسیدیونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین، رجسٹرار سید سرفراز علی، سراج خلجی، قاضی نصر عباس، پروفیسرڈاکٹر عقیل لرحمن، ڈاکٹر نسیم، اولمپیئن حنیف خان، مبشر مختار، جاوید اقبال، طلعت محمود، فیاض علی، محترمہ ابیر اور محترمہ نگین شامل تھے ۔
اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار نے کہا کہ سرسید یونیورسٹی میں کوئی صنفی امتیاز نہیں ہے ۔ جامعہ میں لڑکوں اور لڑکیوں کو تعلیم اور کھیل کے یکساں مواقع فراہم کیے جاتے ہیں ۔ اس بات کا ثبوت ایشاء اورنور عین ہیں جنھوں نے چیف نیول اسٹاف شوٹنگ چیمپیئن شپ میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا ۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے کہا کہ غیر نصابی سرگرمیاں طلباء و طالبات کی ذہنی وجسمانی صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہیں اور صحتمند سرگرمیوں کو فروغ دیتے ہیں ۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔
رجسٹرار سید سرفراز علی نے کہا کہ لڑکیوں میں بھی بہت ٹیلنٹ ہے اگر انھیں مناسب مواقع ملیں تو یہ اپنی کارکردگی سے امتیازی مقام حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں
ڈائریکٹر اسپورٹس مبشر مختار نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی ہمت افزائی کی وجہ سے ترقی اور کامیابی کے ریکارڈ قائم ہورہے ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here