ڈاکٹر پنجوانی سینٹر میں کرونا وائرس ٹسیٹ سروس کا دو بارہ آغاز

0
1138

ڈاکٹر پنجوانی سینٹر میں کرونا وائرس ٹسیٹ سروس کا دو بارہ آغاز
فی الحال ٹیسٹ محدود تعداد میں ہوں گے، پروفیسر اقبال چوہدری کا جامعہ کراچی میں خطاب
اگر صوبائی حکومت سے بنیادی فنڈنگ جاری ہوئی تو ان ٹیسٹوں کی تعداد دوہزار یومیہ ہوگی
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیور میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ، جامعہ کراچی نے کچھ عرصہ توقف کے بعداپنے وسائل برو ئے کارلاتے ہوئے محدود پیمانے پر کرونا وائرس ٹیسٹ سروس کا دوبارہ آغاز کردیا ہے، یہ ٹیست ڈاکٹر پنجوانی سینٹر کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کی جدید بائیو سیفٹی لیول تھری لیبارٹری میں کیے جائیں گے، اگر صوبائی حکومت کی جانب سے فری ٹیسٹوں کے لیے بنیادی فنڈنگ جاری کی گئی تو ان ٹیسٹوں کی تعداد ۲ہزار یومیہ ہوجائے گی۔
پروفیسر اقبال چوہدری ہفتے کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی جامعہ کراچی میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ عالمی وباء کے خلاف بین الاقوامی مرکز کی جانب سے محدود پیمانے پر کرونا وائرس ٹیسٹ سروس کادوبارہ آغاز قومی مفاد میں ایک مستحسن عمل ہے۔ انھوں نے کہا چند ماہ قبل سندھ حکومت نے ڈاکٹر پنجوانی سینٹر کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کی جدید بائیو سیفٹی لیول تھری لیبارٹری کی تکمیل کے لیے خطیر رقم مختص کی تھی۔ انھوں نے کہا ڈاکٹر پنجوانی سینٹر پہلے بھی ا س وبائی صورتِ حال میں ایک لاکھ دس ہزار سے زیادہ پی سی آر پر مبنی کرونا وائرس کے ٹیسٹ کرکے اپنی اعلیٰ تحقیقی استعداد ثابت کرچکا ہے، انھوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزیر صحت ڈاکڑ عذرا فضل پیچو کے مسلسل تعاون کو بھی سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
انھوں نے کہا نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی ایک جدیدتحقیقی ادارہ ہے جو ڈاکٹر پنجوانی سینٹر جامعہ کراچی کے زیر انتظام کام کرتا ہے، اس کی تمام تجربہ گاہیں صحت کے عالمی ادارے کے معیار کے عین مطابق ہیں جہاں وائرولوجی سے متعلق تقریباً تمام ٹیسٹ انجام دینے کی صلاحیت موجود ہے، انہوں نے کہاماہرین اور جدید پی سی آر مشینیں و دیگر جدید ساز وسامان اس دارے کی خصوصیات میں شامل ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here