شہریوں کو درپیش فراہمی ونکاسی آب سے متعلق شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنایا جائے،ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان

0
1254

شہریوں کو درپیش فراہمی ونکاسی آب سے متعلق شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنایا جائے،ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان
کراچی: (طلعت محمود اسٹاف رپورٹر) شہریوں کو درپیش فراہمی ونکاسی آب سے متعلق شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنایا جائے، مختلف علاقوں میں جاری کام کی رفتار کو مزید تیزکیاجائے،دستیاب پانی کی شہر یوں میں منصفانہ تقسیم کیلئے ایگزیکٹیوانجینئرزازخود والوز آپریشن کی نگرانی کریں،کسی غیرمتعلقہ شخص کو والوز آپریشن میں چھیڑچھاڑ نہ کرنے دی جائے،یہ بات ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے واٹربورڈکے افسران کے ایک اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈسید ناصر حسین شاہ شہریوں کو فراہمی ونکاسی آب کی بہتر سہولیات کے خواہاں ہیں، ان کی خواہش ہے کہ شہرمیں فراہمی ونکاسی آب کے نظام میں مزید بہتری لائی جائے، واٹربورڈ افسران کمپلین سینٹرز پر درج کرائی جانے والی فراہمی ونکاسی آب سے متعلق شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائیں، جبکہ واٹربورڈ کے ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے شہر بھر میں قائم دفاتر میں بلوں کی درستگی،اقساط اورتاریخ ادائیگی میں اضافے سمیت دیگر امور کے سلسلے میں آنے والے صارفین سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے، ان کے مسائل فوری حل کیئے جائیں، اس موقع پر ایم ڈی واٹربورڈ کو بتایا گیا کہ واٹربورڈ شہریوں کے مسائل کے حل اور شکایات کے خاتمہ کیلئے موثر اقدامات کررہا ہے، گذشتہ تین روز کے دوران صارفین واٹربورڈ کی فراہمی ونکاسی آب اور بلو ں سے متعلق166شکایات کو نمٹادیا گیا ہے،انہوں نے بتایا کہ حب ڈیم کے کمزور ہونے والے پشتوں کو مضبوط کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے،اس اقدام سے حب ڈیم سے شہر کو فراہم کیئے جانے والے پانی کا ضیاع بند ہوجائے گا،اس کے علاوہ پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی بلاک 2نزد طارق روڈ دھنسنے والی 12انچ قطر کی آرسی سی لائن کو تبدیل کردیا گیا ہے،فور کے چورنگی نارتھ کراچی میں پانی کی لائن میں والونصب کرکے علاقہ میں فراہمی آب بہتر کردی گئی ہے جبکہ شرافی گوٹھ یوسی 9 بن قاسم میں 6انچ قطرکی پانی کی لائن کا کام کامیابی کے ساتھ مکمل کیا گیا،گلستان جوہر بلاک 16میں 18انچ قطر کی فراہمی آب کی لائن تبدیل کرکے تمام رساؤ بندکردیئے گئے ہیں،جمعہ گوٹھ،ناتھا خان روڈ شاہ فیصل کالونی،نارتھ کراچی کے سیکٹر 5جی سمیت دیگر سیکٹرز میں بوسیدہ اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والے متعدد مین ہولز کو اسرنو تعمیر کردیا گیا ہے،شیدی ولیج روڈ،لی مارکیٹ،سرجانی ٹاؤ ن سیکٹر 7بی،شاہ فیصل کالونی نمبر ایک کے مین ہولز اور سیوریج لائنوں کو صاف کرکے سیوریج اوورفلو کا خاتمہ کردیا گیا ہے،گزری میں 18انچ قطر کی سیوریج لائن تبدیل کردی گئی ہے،نارتھ کراچی سیکٹر5ڈی میں 8انچ قطر،بنارس چوک کے قریب پھٹنے والی فراہمی آب کی لائن کی ہنگامی بنیادوں پر مرمت کرکے مذکورہ لائن سے پانی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے،کھجوربازار محبت خان کانجی روڈ کے نزدیک 4انچ قطر کی فراہمی آب کی لائن کی مرمت کرکے پانی کا ضیاع روک دیا گیاہے،شاہ فیصل کالونی نمبر4میں 8انچ قطر کی سیوریج لائن بچھاکر علاقہ سے نکاسی آب کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کردیا گیا ہے،اس کے علاوہ گلشن عمیر میں نکاسی آ ب کے عملے نے سیوریج اوررفلو کی شکایت دور کردی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here