جشن آزادی نیٹ بال ٹورنامنٹ پاکستان گرین نے جیت لیا

0
809

 

جشن آزادی نیٹ بال ٹورنامنٹ پاکستان گرین نے جیت لیا۔
کراچی:( اسٹاف رپورٹر) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے جشن آزادی نیٹ بال ٹورنامنٹ پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی میں منعقد ہوا جس میں پاکستان گرین نے یہ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ اس موقع پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں مہمان خصوصی تھے۔
ٹورنامنٹ کا فائنل میچ میں پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ کی ٹیموں کے درمیان پی ایس بی کوچنگ سنٹر کراچی میں کھیلا گیا جس میں پاکستان گرین نے 22-25 گول سے شکست دے کر میچ میں کامیابی حاصل کی۔ ریفریز کے فرائض حمود الرحمن اور ارباز ملک نے انجام دیئے۔ ٹورنامنٹ میں تین ٹیموں نے حصہ لیا جن میں ایلیٹ اکیڈمی، پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ شامل تھیں۔
میچ کے دوران کروناوائرس سے بچائو کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا گیا تھا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی مدثر آرائیں نے کہا کہ ملک میں نیٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل مینز نیٹ بال چیمپئین شپ آئندہ ماہ ستمبر میں سائوتھ افریقہ میں کھیلی جائے گی جس کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جلد از جلد کراچی یا اسلام آباد میں لگایا جا ئے گا اور تربیتی کیمپ لگانے کے لئے پاکستان سپورٹس بورڈ کو درخواست کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ برس کرونا وائرس کے باعث 14 اگست کو نمائشی مقابلے منعقد نہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام یوم دفاع کے موقع پر 6 ستمبر کو ملک بھر میں نمائشی مقابلے منعقد ہونگے جس کے سلسلہ میں تمام متعلقہ اداروں، صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here