وزیر اطلاعات و محنت سندھ اور پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ملیر سے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات لینے والے امیدواروں کا اجلاس منعقد ہوا

0
797

وزیر اطلاعات و محنت سندھ اور پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ملیر سے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات لینے والے امیدواروں کا اجلاس منعقد ہوا۔
کراچی :(اسٹاف رپورٹر)اجلاس میں پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی، کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری جاوید ناگوری، آغا رفیع اللہ، سلمان مراد، محمد عدیل، ساجد جوکھیو، جان محمد بلوچ، سمیت ڈسٹرکٹ ملیر کے پارٹی عہدیداروں اور امیدواروں نے شرکت کی۔
اجلاس میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کی تیاریوں، مختلف وارڈز کے امیدواروں کی جانب سے کی جانے والی تیاریوں سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس بار پیپلزپارٹی نے کراچی کے 6 کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں 42 میں سے 41 امیدوار میدان میں اتارے ہیں جبکہ 1 نشست پر آزاد امیدوار کو سپورٹ کیا جائے گا۔ سعید غنی
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات ہیں کہ کراچی کے تمام اضلاع میں عوامی مشکلات اور مسائل کے حل کے لئے سندھ حکومت اپنی تمام تر توجہ مرکوز کرے۔ سعید غنی
کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں تمام نشستوں پر انتخابات لڑنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ کنٹونمنٹ کے زیر انتظام آنے والے علاقوں کے مسائل حل کئے جائیں۔ سعید غنی
ہماری بھرپور کوشش ہونی چاہیے کہ ایک ایک ووٹرز کے پاس جائیں اور ان کو نہ صرف ووٹ کے لیئے درخواست کریں بلکہ ان کے مسائل کو بھی حل کریں۔ سعید غنی
یہ انتخابات جلوسوں، ریلیوں اور کارنر مٹینگ سے نہیں بلکہ ہمیں ایک ایک ووٹرز کے گھر جاکر جیتنا ہوگا۔ سعید غنی
پیپلزپارٹی کا منشور عوامی خدمت ہے اور ہمیں اپنا یہ منشور گھر گھر پہنچانا ہوگا۔ وقار مہدی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here