منشیات کے خاتمے کے لئے ہم سب کو اپنا کرداراداکرناہوگا،ہرشخص کو انفرادی اور معاشرے کو اجتماعی طور پر اس کے سدباب کے لئے عملی اقدامات* کرنے ہوں گے.۔ڈاکٹر ثناءاسلم

0
1620

ایڈیکشن تھراپسٹ اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) ڈاکٹر ثناءاسلم نے کہا کہ منشیات کے خاتمے کے لئے ہم سب کو اپنا کرداراداکرناہوگا،ہرشخص کو انفرادی اور معاشرے کو اجتماعی طور پر اس کے سدباب کے لئے عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔اس حوالے سے پورے معاشرے اور بالخصوص تعلیمی اداروں میں آگاہی سیمینار ز کا انعقاد ناگزیر ہے ۔انہوں نے چرس ،کوکین ،آئس اور دیگر نشہ آورچیزوںکے استعمال،وجوہات اور اس کی روک تھام کے حوالے سے تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ منشیات کا سدباب کرکے ہی ہم ایک صحت مند معاشرے کو تشکیل دے سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی کے آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے زیر اہتمام اور اینٹی نارکوٹکس فورس کے اشتراک سے شعبہ کیمیاءجامعہ کراچی کی سماعت گاہ میں منعقد ہ سیمینار بعنوان: ”منشیات کا استعمال اور اس کے نقصانات“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن پروفیسر ڈاکٹر عالیہ رحمن ،جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات کے اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔
ڈاکٹر ثناءاسلم نے مزید کہا کہ نشے کی لت آپ کو نہ صرف اپنوں سے دور کردیتی ہے بلکہ آپ کی زندگی کا قیمتی وقت بھی نشے کی لت کی نظر ہوجاتاہے اورپوری زندگی اسی حالت میں گزرجاتی ہے ۔ہر انسان کی زندگی میں اُتارچڑھاﺅ اور مشکلات آتی ہیں اور ان مشکلات میں نشے کا سہارالینے کے بجائے اس کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس عارضی مشکلات کو کم کرنے کے لئے نشے کی لت آپ کو زندگی بھر کے لئے مشکلات میں ڈال دیتی ہے۔
،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق بی ڈی ایس فائنل پروفیشنل ضمنی امتحانات برائے 2019 ءکا14 اکتوبر 2019 ءکو ہونے والا اورل سرجری کا پرچہ اب 17 اکتوبر 2019 ءکو منعقد ہوگا۔واضح رہے کہ مقررہ وقت اور امتحانی مرکز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here